BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔...
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے کیوں کہ قدر میں صرف 0.01 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر روپیہ 3 پیسے کی کمی کے بعد 280 روپے 26 پیسے پر پر بند ہوا۔

پیر کو روپیہ 280 روپے 23 پیسے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر ڈالر تین ہفتوں میں اپنی بہترین یومیہ کارکردگی کے بعد جمعہ کو اہم کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم رہا، کیونکہ فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں کمی کرنے میں کوئی جلدی نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی عالمی تجارتی محصولات کی جارحانہ مہم کی وجہ سے معاشی دباؤ کے بارے میں خدشات کی وجہ سے جمعرات کو خطرے کے حوالے سے آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ کا ڈالر دفاعی پوزیشن پر برقرار رہے۔

جمعرات کو 0.36 فیصد اضافے کے بعد چھ ہم منصبوں کی ٹوکری کے مقابلے میں امریکی ڈالر انڈیکس 103.81 پر مستحکم رہا۔

امریکی ڈالر انڈیکس جو 6 کرنسیوں کے مقابلے میں اس کی قدر کو ظاہر کرتا ہے، جمعرات کو 0.36 فیصد اضافے کے بعد 103.81 پر مستحکم رہا۔

یہ انڈیکس اس ہفتے 103.19 کی پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، جو 13 جنوری کو 110.17 کی بلند ترین سطح سے مسلسل گراوٹ کا نتیجہ تھا۔ ابتدا میں ٹرمپ کی وسیع معاشی پالیسیوں کی امیدوں نے اسے سہارا دیا، لیکن بعد میں یہ خدشات بڑھ گئے کہ ان کی شروع کردہ عالمی تجارتی جنگ امریکی معیشت کو کساد بازاری کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

بدھ کو فیڈ پالیسی سازوں نے شرح سود کو مستحکم رکھا اور اس سال کے آخر کے لئے دو چوتھائی پوائنٹس کی کٹوتی کا اشارہ دیا جو 3 ماہ پہلے کی اوسط پیش گوئی کے برابر ہے۔

Comments

Comments are closed.