BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

وزیراعظم شہباز شریف 19 مارچ کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزرا اور سینئر حکام وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تجارت کو فروغ دینے، اہم شعبوں میں شراکت داری بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کی صورتحال، مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی حرکیات اور مسلم امہ سے متعلق امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور باہمی تعاون میں اضافے، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر وسیع تر سفارتی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔

گزشتہ ماہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں سعودی نائب وزیر خارجہ ولید عبدالکریم الخیریجی سے ملاقات کی تھی۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور تجارت، سرمایہ کاری اور تجارتی شعبوں میں وسیع بنیادوں پر تعاون کی راہیں تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.