BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
مارکٹس

فروری : ترسیلات زر میں 3.8 فیصد اضافہ، 3.1 ارب ڈالر ریکارڈ

  • فروری 2024 میں 2.25 ارب ڈالر کے مقابلے میں رقم 38.6 فیصد زیادہ
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2025 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر رہیں جو جنوری 2025 کے 3 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3.8 فیصد زیادہ ہیں۔

ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 38.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی ماہ میں 2.25 ارب ڈالر تھا۔

 ۔
۔

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران مجموعی طور پر پاکستان میں 24 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جو 32.5 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ترسیلات کا حجم 18.1 ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مقامی ترسیلات زر ملک کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دینے، پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر پر منحصر گھرانوں کی قابل استعمال آمدنی میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ترسیلات زر کا بریک ڈاؤن

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے فروری 2025 کے دوران سب سے زیادہ رقم بھجوائی جو 744.4 ملین ڈالر رہیں۔ ماہانہ بنیادوں پر یہ رقم 2.21 فیصد زیادہ ہے جب کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 539.9 ملین ڈالر کے مقابلے میں 37.88 فیصد زیادہ ہیں۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ماہانہ بنیادوں پر 4.94 فیصد اضافہ ہوا، جنوری میں 621.5 ملین ڈالرجب کہ فروری میں 652.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔ سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں تقریباً 69.49 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 384.8 ملین ڈالر تھا۔

اس ماہ کے دوران برطانیہ سے ترسیلات زر 501.8 ملین ڈالر رہیں جو جنوری 2025 میں 443.6 ملین ڈالر کے مقابلے میں 13.12 فیصد زیادہ ہیں۔ برطانیہ سے آنے والے سالانہ بہاؤ میں 45.03 فیصد کی بہتری آئی ہے۔

فروری 2025 میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 309.4 ملین ڈالر بھیجے جو کہ ماہانہ بنیاد پر3.41 فیصد اضافہ ہے۔

Comments

Comments are closed.