BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

یرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایران، روس اور چین کی بحری افواج رواں ہفتے ایران کے ساحل پر فوجی مشقیں کریں گی جس کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

تینوں ممالک، جو امریکی بالادستی کا مقابلہ کرنے کی مشترکہ خواہش رکھتے ہیں، نے حالیہ برسوں میں خطے میں اسی طرح کی مشقیں کی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ مشقیں منگل سے خلیج عمان کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع چابہار کی بندرگاہ پر شروع ہوں گی۔ تسنیم کے مطابق، ”چینی اور روسی بحری افواج کے جنگی جہازوں اور جنگی اور معاون جہازوں کے ساتھ ساتھ ایرانی فوج کی بحری افواج اور پاسداران انقلاب کے جنگی جہازوں کی شرکت متوقع ہے“ جو ایرانی فوج کا نظریاتی بازو ہے۔

تسنیم نے کہا کہ یہ مشقیں شمالی بحر ہند میں ہوں گی اور ان کا مقصد ”خطے میں سلامتی کو مضبوط بنانا اور شریک ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانا“ ہے۔

آذربائیجان، جنوبی افریقہ، عمان، قازقستان، پاکستان، قطر، عراق، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا مبصرین کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

بیجنگ کی وزارت دفاع نے وی چیٹ سوشل میڈیا نیٹ ورک پر کہا کہ چین ایک ڈسٹرائر اور ایک سپلائی جہاز تعینات کرے گا۔ ایرانی فوج نے فروری میں اسی علاقے میں مشقیں کی تھیں تاکہ کسی بھی خطرے کے خلاف دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.