BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہواوے ٹیکنالوجیز کے تعاون سے پاکستان میں تین لاکھ نوجوانوں کو آئی سی ٹی تربیت کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور انہیں آئی ٹی کے شعبے میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ سال چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ہواوے ٹیکنالوجیز کے نمائندگان نے پاکستان میں جدید تربیتی پروگرام شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس اقدام کے تحت ہواوے ٹیکنالوجیز نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز میں تربیت فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ تین لاکھ پاکستانی نوجوان آن لائن تربیت حاصل کریں گے۔ اس مقصد کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ ہواوے ٹیکنالوجیز اس اقدام کے تحت اب تک 20 ہزار 315 طالب علموں کو تربیت دے چکی ہے۔ اس پروگرام میں آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز میں کام کرنے والے طلباء، ٹرینرز اور پیشہ ور افراد کو ہنر مند بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ہواوے ٹیکنالوجیز کے ہنر مند ماسٹر ٹرینرز مقامی سطح پر نوجوانوں کو تربیت فراہم کریں گے۔

دریں اثنا وزیراعظم نے آئی ٹی تربیتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین قومی اسمبلی محمد اظہر قیوم نارا اور عبدالغفار وٹو سے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لئے قابل رسائی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اس اقدام کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں تک توسیع دی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے منتخب نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے حلقوں کے عوام سے قریبی رابطے میں رہیں اور انہیں درپیش مسائل کو حل کریں۔

اجلاس کے دوران اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے اپنے حلقوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور مسائل سے آگاہ کیا۔

Comments

Comments are closed.