فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف متعدد حملوں میں ملوث تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جو سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کے جاری انسداد دہشت گردی آپریشن کی عکاسی کرتا ہے۔


Comments
Comments are closed.