BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے اہم امور پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیدونگ کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔

شہباز شریف نے نیشنل پیپلز کانگریس اور چائنیز پیپلز پولیٹیکل مشاورتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت اور قوم کو مبارکباد دی۔

پاکستان اور چین کے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، جس کا مظاہرہ گزشتہ ماہ صدر آصف علی زرداری کے کامیاب دورۂ بیجنگ سے ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے تمام بنیادی امور پر چین کی دیرینہ اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی تعاون میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کہ رواں سال صدر شی جن پنگ کے 2015 میں تاریخی دورۂ پاکستان کی دسویں سالگرہ ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایت دی کہ اس یادگار موقع کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔

انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

شہباز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں پر بروقت عملدرآمد اور تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے دونوں فریقوں کو مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے چینی قیادت کیلئے نیک خواہشات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم کو پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعاون میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

چینی سفیر نے ملک میں میکرو اکنامک صورتحال کو بہتر بنانے میں حکومت کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین قومی ترقی کی کوششوں میں پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.