BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

کابل حملے کے ملزم کی گرفتاری پر امریکا کا پاکستان سے اظہار تشکر

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات ہیں، ترجمان
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ نے کہا ہے کہ 2021 کے کابل ائرپورٹ بم دھماکے میں ملوث محمد شریف اللہ کی پاکستان کی مدد سے گرفتاری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ انسداد دہشت گردی میں امریکہ اور پاکستان کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم حکومتِ پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے محمد شریف اللہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات ہیں۔

واضح رہے کہ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں افغانستان سے انخلا کے دوران 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں پاکستان کے تعاون کو تسلیم کیا۔

کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہم نے کابل حملے کے مرکزی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ بم دھماکہ 26 اگست 2021 کو کابل ائرپورٹ پر اس وقت ہوا جب امریکی فوجی طالبان کے قبضے کے بعد امریکیوں اور افغانوں کو نکالنے میں مدد کررہے تھے۔

شریف اللہ، جو داعش کا ایک اعلیٰ آپریشنل کمانڈر ہے، کے طور پر شناخت کیے جانے کے بعد، وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ یہ افغان شہری پاکستان-افغانستان سرحدی علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

شہبازشریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مسلسل انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں اور عسکریت پسند گروہوں کو محفوظ ٹھکانے استعمال کرکے دوسرے ممالک پر حملے کرنے سے روکا جا سکے۔

دریں اثنا، شریف اللہ بدھ کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے قریب ورجینیا کی عدالت میں پیش ہوا جہاں اسے سرکاری وکیل مقرر کیا گیا اور مترجم فراہم کیا گیا۔

شریف اللہ نے کوئی درخواست دائر نہیں کی۔ جج کے مطابق، اس کی اگلی پیشی 10 مارچ کو اسی عدالت میں ہوگی، اور تب تک وہ حراست میں رہے گا۔

Comments

Comments are closed.