BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے مقدمات کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔

سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے منگل کو بھی اپنے دلائل جاری رکھے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ فوجی عدالتوں سے رہا ہونے والے افراد کی تعداد کتنی ہے؟

فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ 105 ملزمان میں سے 20 کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ 20 ملزمان کو پہلے ہی رہا کیا جا چکا ہے، اس کے بعد مزید 19 ملزمان کو رہا گیا اور اس وقت 66 ملزمان جیل میں ہیں۔

فیصل صدیقی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ میں یہ روایت ہے کہ دلائل مکمل ہونے کے بعد دونوں فریقین کو فیصلے تجویز کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملٹری ٹرائلز ضروری سمجھے جائیں تو اس کے لیے متبادل طریقے ہونے چاہئیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جرائم کے لئے سزا دی جانی چاہئے، قطع نظر اس کے کہ ٹرائل کہاں ہوتا ہے۔

فیصل صدیقی نے سویلین اور ملٹری ٹرائلز میں مقدمات کے درمیان واضح فرق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک عدلیہ آزاد جبکہ دوسرے فوجی ماحول میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز میں زیادہ تر توڑ پھوڑ کے معاملات ہیں اور ان کا موقف تھا کہ شہریوں کیخلاف صرف اس وقت فوجی عدالتوں میں مقدمات چلنے چاہئیں جب یہ دفاع پاکستان کیلئے براہ راست خطرہ بن جائیں۔

جسٹس مندوخیل نے جواب دیا کہ تمام عدالتی فورم دستیاب اور قابل احترام ہیں۔

اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے فیصل صدیقی نے آرٹیکل 8 (3) (اے) میں ایف بی علی کے بیان کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ قانون کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے ساتھ ہی صدیقی کے دلائل مکمل ہوئے اور درخواست گزار بشریٰ قمر کے وکیل عابد زبیری نے اپنے دلائل کا آغاز کیا۔

عابد زبیری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل نے اس سے قبل عدالت کو اپیل کا حق دینے والی قانون سازی سے آگاہ کیا تھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ اگر قانون میں واضح طور پر اس کا اہتمام نہیں ہے تو کیا اٹارنی جنرل اس طرح کا حلف نامہ دے سکتے ہیں؟ زبیری نے جواب دیا کہ اٹارنی جنرل نے عدالت میں حکومت کا موقف اختیار کیا ہے۔

دلائل کے بعد سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

وکیل عابد زبیری کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

Comments

Comments are closed.