BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

وفاقی وزیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوجائے گا اور 2030 تک جی 20 کا حصہ بن جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے نئے ہیڈکوارٹرز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ بات ذرائع ابلاغ کے لئے جاری ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔

تقریب میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر علی پرویز ملک، وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف راجہ نعیم، مسابقتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین عاکف سعید اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ریگولیٹری باڈیز ملک کی ترقی کو مزید تیز کرنے کے لئے باہمی تعاون اور موثر انداز میں کام جاری رکھیں۔

نائب وزیر اعظم نے پاکستان میں کاروباری اداروں کے لئے یکساں مواقع کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک مضبوط مسابقتی کمیشن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بدقسمتی سے ملک کی مارکیٹوں میں کارٹیلز بن چکے ہیں جو صارفین کا استحصال کر رہے ہیں اور حکومتی اقدامات کی تاثیر میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ اس منظر نامے کو دیکھتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ مسابقتی کمیشن کی دوہری ذمہ داری ہے: نہ صرف کارٹیلز کے خلاف کارروائی بلکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ بھی کرنا ہے۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسابقتی کمیشن جرات مندانہ فیصلے کرتا ہے لیکن عدالت کے جاری کردہ حکم امتناع ان مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچنے سے روکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں مسابقتی کمیشن مزید کامیابی حاصل کرے گا۔

انہوں نے مسابقتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کی بھی تعریف کی جنہوں نے کمیشن کو صحیح سمت میں موثر انداز میں چلایا۔

ماضی کے معاشی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013 میں پاکستان کو میکرو اکنامک طور پر غیر مستحکم ملک سمجھا جاتا تھا اور سرمایہ کار اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کرنے پر غور کر رہے تھے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحیح حکمت عملی کے ساتھ اس طرح کے چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور اس کی پوشیدہ دولت کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ایٹمی اور میزائل طاقت کی حیثیت سے پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر تمام ریگولیٹری ادارے مل کر کام کریں تو پاکستان 2030 تک جی 20 کا حصہ بن سکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 4 مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہوا، سی سی پی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب حسن اتفاق اور ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 2018 میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت تھا جو جی 20 کی رکنیت سے صرف چار درجے دور تھا۔

نائب وزیر اعظم نے مزید دعویٰ کیا کہ بعض عناصر پاکستان کو معاشی ڈیفالٹ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں اس کی جوہری طاقت کی حیثیت ناقابل برداشت لگتی ہے۔ انہوں نے اجتماعی کاوشوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر سب وزیر اعظم شہباز شریف کی طرح تندہی سے کام کریں تو پاکستان جلد ہی معاشی ترقی اور استحکام حاصل کر لے گا۔

Comments

Comments are closed.