BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کی جانب سے سحری اور افطاری کی تیاریوں کے دوران گیس کی فراہمی میں خلل کی شکایات کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔

ان شکایات کے ازالے کے لیے اتوار کی شام افطار کے فورا بعد سیکرٹری سطح پر اور پھر رات گئے وفاقی وزیر کی سطح پر سوئی کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سینئر مینجمنٹ کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کیے گئے۔

ن ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر سوئی کی دونوں کمپنیوں نے صارفین کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان کے دوران فیلڈ سٹاف اور کنٹرول رومز کے ذریعے گیس پریشر کی باقاعدگی سے نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں۔

ان ملاقاتوں کے تناظر میں سوئی سدرن گیس کمپنی مندرجہ ذیل فوری اقدامات کر رہی ہے:

ایس ایم ایس میں گیس کے اوسط پریشر میں دس فیصد اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں گیس کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔

گیس ڈسٹری بیوشن سینٹرز کے آخری سرے پر واقع علاقوں اور کم گنجائش والے نیٹ ورکس کو سحری اور افطار کے مقررہ اوقات سے 30 سے 45 منٹ قبل کھول دیا جائے گا جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں سسٹم پریشر بہتر ہوگا۔

سوئی سدرن گیس اضافی 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کرے گی تاکہ سوئی سدرن گیس ٹرانسمیشن لائن کی گنجائش میں مزید اضافہ کیا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ قلت کا ازالہ کیا جا سکے۔

گیس کی فراہمی کی نگرانی کے لیے ہیڈ آفس اور ریجنل دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے جو روزانہ کی بنیاد پر نیٹ ورک کی صورتحال پر نظر رکھیں گے۔

گیس پریشر کم ہونے کی شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس حوالے سے ریجنل حکام ہر صبح انتظامیہ کو رپورٹ پیش کریں گے۔

سوئی سدرن اپنے میڈیا پارٹنرز کو ان اقدامات کے تحت ہونے والی پیش رفت سے آگاہ رکھے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.