BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

کے الیکٹرک نے توانائی شعبے میں تخلیقی صلاحیتوں، جدت اور مقامی حل کے فروغ کے عزم کے تحت انرجی پروگریس اینڈ انوویشن چیلنج (ای پی آئی سی) 2025 کا آغاز کردیا ہے۔

یہ چیلنج 2022 میں متعارف کرائے گئے ”7/11+ انویشن چیلنج“ کی شاندار کامیابی کے تسلسل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ ای پی آئی سی 2025 کا مقصد کاروباری ماہرین، تعلیمی اداروں، محققین اور تھنک ٹینکس کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ توانائی شعبے کے لیے جدید ترین حل تیار کیے جا سکیں۔

تخلیقی ماہرین کے پاس دو اختیارات ہوں گے: وہ یا تو کے-الیکٹرک کے پہلے سے طے شدہ چیلنج اسٹیٹمنٹس پر کام کریں یا اپنے انقلابی خیالات پیش کریں۔ اس سال کے ای پی آئی سی چیلنج میں ان موضوعات کو نمایاں کیا گیا ہے جو نہ صرف ریگولیٹری ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں بلکہ صارفین کو درپیش اہم مسائل کے حل میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ان میں “ٹیمپر پروف پی ایم ٹی پر مبنی لوڈشیڈنگ سلوشنز شامل ہیں، جن کا مقصد زیادہ منصفانہ اور شفاف بجلی کی تقسیم کو یقینی بنانا ہے جب کہ بل ادا کرنے والے صارفین کو غیر ضروری تعطل سے محفوظ رکھنا بھی اس کا حصہ ہے۔

بجلی کے شعبے میں انقلابی حل متعارف کرانے کے لیے دیگر چیلنج اسٹیٹمنٹس بھی تیار کی گئی ہیں، جن میں بجلی کی سہولیات کے لیے رئیل ٹائم فلیٹ ٹریکنگ اور نگرانی ، توانائی کی چوری کی پیشگی نشاندہی ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے خودکار ڈیمانڈ پیشگوئی ، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) کا استعمال: قابل تجدید توانائی کے بڑھتے انضمام کے تحت نظام کی حرکیات کا انتظام, ٹرانسفارمر کی ناکامی کی قبل از وقت نشاندہی، فوٹو وولٹک (پی وی) اثرات کا تجزیہ، بجلی کی ترسیل کی لائنوں کی اسمارٹ مانیٹرنگ: گرڈ کی استعداد میں اضافہ ، زیر زمین ایم وی کیبل ہیلتھ انڈیکسنگ، اور اوپن انوویشن: بجلی کے شعبے میں تبدیلی کو فروغ دینا شامل ہیں ۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.