ملک بھر میں 3 مارچ کو تمام بینک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) نے اعلان کیا ہے کہ پیر 3 مارچ 2025 کو ملک بھر میں تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
یہ تعطیل بینک ہالیڈے کے طور پر منائی جائے گی تاکہ زکوٰۃ کٹوتی کاعمل مکمل کیا جاسکے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکلر نمبر 05 کے مطابق یہ اقدام وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ حکومتِ پاکستان کی ہدایات کے تحت کیا جارہا ہے۔
تاہم اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے، البتہ عوامی لین دین نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ اعلان اسٹیٹ بینک کی بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے اور عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس تاریخ کو بینکنگ امور انجام دینے کے لیے متبادل دنوں کا انتخاب کریں۔


Comments
Comments are closed.