BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.74 Decreased By ▼ -0.46 (-0.82%)
BIPL 27.10 Increased By ▲ 0.33 (1.23%)
BOP 32.75 Decreased By ▼ -0.23 (-0.7%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.90 Increased By ▲ 0.18 (1.02%)
DGKC 196.00 Decreased By ▼ -0.67 (-0.34%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.09 Increased By ▲ 0.84 (1.64%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.32 (1.98%)
GGL 25.00 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
HBL 292.40 Decreased By ▼ -3.09 (-1.05%)
HUBC 214.25 Increased By ▲ 0.07 (0.03%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.18 Increased By ▲ 0.12 (1.7%)
LOTCHEM 26.85 Decreased By ▼ -2.27 (-7.8%)
MLCF 88.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
OGDC 310.37 Decreased By ▼ -1.58 (-0.51%)
PAEL 40.95 Decreased By ▼ -0.04 (-0.1%)
PIBTL 15.94 Decreased By ▼ -0.02 (-0.13%)
PIOC 284.70 Increased By ▲ 1.86 (0.66%)
PPL 212.00 Decreased By ▼ -0.66 (-0.31%)
PRL 53.40 Increased By ▲ 0.86 (1.64%)
SNGP 98.70 Decreased By ▼ -0.66 (-0.66%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.36 Increased By ▲ 0.04 (0.48%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.22 (-1.66%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.93 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.02 (1.64%)

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

یکم مارچ 2025 سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 31 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا ہے جب کہ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 50 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے، یہ کمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ 2025 سے ہائی اسپیڈ ڈیزل، پٹرول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی صارف قیمتوں میں نظرثانی کی ہے۔ نئی قیمتیں یکم مارچ 2025 سے آئندہ پندرہ دن کے لیے مؤثر ہوں گی۔

نظرثانی شدہ نرخوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.31 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 263.95 روپے سے کم ہو کر 258.64 روپے ہوگئی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 255.63 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے جو پہلے 256.13 روپے فی لیٹر تھی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.53 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 168.12 روپے فی لٹر ہو گئی جو پہلے 171.65 روپے فی لٹر تھی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اسکی نئی قیمت 153 روپے 34 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.