BR100 Decreased By (-0.27%)
BR30 Decreased By (-0.75%)
KSE100 Decreased By (-0.28%)
KSE30 Decreased By (-0.3%)
BAFL 57.76 Increased By ▲ 0.60 (1.05%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
BOP 33.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.09%)
CNERGY 10.61 Decreased By ▼ -0.15 (-1.39%)
DFML 17.75 Decreased By ▼ -0.26 (-1.44%)
DGKC 207.13 Decreased By ▼ -0.76 (-0.37%)
FABL 99.96 Decreased By ▼ -0.33 (-0.33%)
FCCL 54.10 Decreased By ▼ -0.58 (-1.06%)
FFL 16.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
GGL 23.74 Decreased By ▼ -0.74 (-3.02%)
HBL 301.70 Decreased By ▼ -1.55 (-0.51%)
HUBC 217.25 Decreased By ▼ -2.08 (-0.95%)
HUMNL 10.39 Decreased By ▼ -0.10 (-0.95%)
KEL 7.17 Decreased By ▼ -0.12 (-1.65%)
LOTCHEM 27.20 Decreased By ▼ -0.12 (-0.44%)
MLCF 95.91 Increased By ▲ 0.24 (0.25%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -3.05 (-0.96%)
PAEL 42.30 Decreased By ▼ -0.04 (-0.09%)
PIBTL 17.00 Increased By ▲ 0.23 (1.37%)
PIOC 269.99 Decreased By ▼ -6.23 (-2.26%)
PPL 215.28 Decreased By ▼ -2.87 (-1.32%)
PRL 56.85 Decreased By ▼ -0.52 (-0.91%)
SNGP 101.15 Increased By ▲ 0.07 (0.07%)
SSGC 25.22 Decreased By ▼ -0.35 (-1.37%)
TELE 8.35 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
TPLP 12.66 Decreased By ▼ -0.13 (-1.02%)
TRG 61.88 Increased By ▲ 0.88 (1.44%)
UNITY 10.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)

دنیا کے معروف بندرگاہوں کے نیٹ ورک میں سے ایک ہچیسن پورٹس نے جمعہ کو وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو پاکستان کے بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کیلئے اپنا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا۔

یہ منصوبہ محمد اورنگزیب کی ہچیسن پورٹس کے ایک اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کے دوران پیش کیا گیا جس کی سربراہی مشرق وسطیٰ اور افریقہ ڈویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈی سوئی کررہے تھے۔

وفد میں ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کے سی ای او چانگسو کم، کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے سی ای او نوید قریشی اور ہچیسن پورٹس پاکستان کے ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشنز تیمور خان آفریدی شامل تھے۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد نے ہچیسن پورٹس کی پاکستان میں 25 سالہ موجودگی پر روشنی ڈالی جہاں وہ دو اہم ٹرمینلز ایچ پی کے آئی سی ٹی اور ایچ پی ایس اے پی ٹی چلا رہے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس عرصے کے دوران کمپنی نے حکومتی محصولات میں 225 ارب روپے سے زائد کا حصہ ڈالا ہے اور پانچ ہزار افراد کو روزگار مہیا کیا ہے۔

اس دوران ہچیسن پورٹس نے اپنی 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تفصیلات پیش کیں، جس کا مقصد موجودہ ٹرمینلز کو جدید بنانا ہے تاکہ عملی کارکردگی، لاجسٹک رابطوں اور خودکاری کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ سرمایہ کاری بنیادی ڈھانچے کی ترقی، کارگو کی مؤثر نقل و حرکت کے لیے سڑکوں کی بہتری، ایچ پی کے آئی سی ٹی کو جدید ترین خودکار ٹرمینل میں تبدیل کرنے اور تجارتی رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے 52 ہیکٹر پر مشتمل لاجسٹک پارک کے قیام پر مشتمل ہے۔

مزید برآں آٹومیشن اپ گریڈ ز میں ریموٹ کوئے کرینز، خودکار آر ٹی جیز، الیکٹرک ٹرک اور ڈیجیٹلائزڈ گیٹ آپریشنز کے ساتھ پورٹ آپریشنز، مینجمنٹ اور اے آئی ایپلی کیشنز میں میری ٹائم پروفیشنلز کے لیے تربیتی پروگرام بھی شامل ہوں گے۔

ہچیسن پورٹس کے وفد نےبتا کہ کہ ان کی سرمایہ کاری سے آئندہ 25 سال میں رائلٹی، کرایہ اور ٹیکس کی مد میں کم از کم 4 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے۔

دریں اثنا محمد اورنگزیب نے ہچیسن پورٹس کے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر سے وابستگی کو سراہا اور تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے جب کہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے لئے حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا جو پاکستان کی اقتصادی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں کردار ادا کرتی ہیں۔

Comments

Comments are closed.