BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.78%)
KSE100 Decreased By (-0.36%)
KSE30 Decreased By (-0.41%)
BAFL 57.12 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 27.47 Decreased By ▼ -0.15 (-0.54%)
BOP 33.95 Decreased By ▼ -0.66 (-1.91%)
CNERGY 10.95 Increased By ▲ 0.19 (1.77%)
DFML 18.20 Decreased By ▼ -0.21 (-1.14%)
DGKC 213.33 Decreased By ▼ -0.54 (-0.25%)
FABL 100.96 Decreased By ▼ -0.51 (-0.5%)
FCCL 55.85 Decreased By ▼ -0.62 (-1.1%)
FFL 16.21 Decreased By ▼ -0.64 (-3.8%)
GGL 25.08 Decreased By ▼ -0.68 (-2.64%)
HBL 306.84 Decreased By ▼ -1.34 (-0.43%)
HUBC 223.01 Decreased By ▼ -1.38 (-0.62%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.24 (-2.24%)
KEL 7.39 Decreased By ▼ -0.08 (-1.07%)
LOTCHEM 27.70 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
MLCF 96.91 Increased By ▲ 0.35 (0.36%)
OGDC 321.00 Decreased By ▼ -2.45 (-0.76%)
PAEL 43.19 Decreased By ▼ -0.18 (-0.42%)
PIBTL 16.73 Decreased By ▼ -0.07 (-0.42%)
PIOC 287.58 Decreased By ▼ -8.31 (-2.81%)
PPL 222.84 Decreased By ▼ -1.83 (-0.81%)
PRL 59.15 Increased By ▲ 3.64 (6.56%)
SNGP 103.86 Decreased By ▼ -0.81 (-0.77%)
SSGC 25.96 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
TELE 8.56 Decreased By ▼ -0.09 (-1.04%)
TPLP 12.76 Decreased By ▼ -0.42 (-3.19%)
TRG 60.39 Increased By ▲ 0.34 (0.57%)
UNITY 10.20 Decreased By ▼ -0.04 (-0.39%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.04 (-3.17%)
کھیل

اٹل، عمرزئی کی شاندار بیٹنگ، آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 کا ہدف

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس...
شائع اپ ڈیٹ

صدیق اللہ اٹل اور عظمت اللہ عمرزئی کی نصف سنچریوں کی بدولت افغانستان نے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اٹل نے 95 گیندوں پر 6 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد عمرزئی نے 63 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی

افغانستان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز کے بعد 273 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جیتنے والی ٹیم گروپ بی میں ٹاپ ٹو پوزیشن پر آنے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل میں بھی جگہ بنائے گی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی افغان ٹیم کو پہلے ہی اوور میں اوپنر گنوانا پڑا کیوں کہ رحمان اللہ گرباز کوئی رن بنائے بغیر اسپنسر جانسن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی فتح کے ہیرو ابراہیم زدران نے اٹل کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 67 رنز جوڑے جس کے بعد وہ 22 رنز بناکر اسپنر ایڈم زمپا کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

اٹل اور کپتان حشمت اللہ شاہدی (20) نے چوتھی وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد آسٹریلیا نے صرف 40 رنز کے اضافے سے چار وکٹیں حاصل کیں۔

199 پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد افغان ٹیم کے کم اسکور پر آؤٹ ہونے کا خطرہ تھا تاہم عمر زئی نے آخری تین وکٹوں کے ساتھ ملکر 74 رنز کا قیمتی اضافہ کیا اور انہوں نے 5 چھکے لگائے۔

راشد خان نے 17 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈورشوئس نے 47 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ زمپا نے 48 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جانسن نے 49 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

Comments are closed.