BR100 Increased By (1.66%)
BR30 Increased By (1.75%)
KSE100 Increased By (1.2%)
KSE30 Increased By (1.4%)
BAFL 58.67 Increased By ▲ 0.50 (0.86%)
BIPL 27.08 Increased By ▲ 0.08 (0.3%)
BOP 33.92 Increased By ▲ 0.43 (1.28%)
CNERGY 11.10 Increased By ▲ 0.36 (3.35%)
DFML 18.06 Increased By ▲ 0.28 (1.57%)
DGKC 215.83 Increased By ▲ 8.52 (4.11%)
FABL 100.69 Increased By ▲ 0.33 (0.33%)
FCCL 55.90 Increased By ▲ 1.72 (3.17%)
FFL 16.08 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.99 (4.32%)
HBL 309.24 Increased By ▲ 5.57 (1.83%)
HUBC 219.89 Increased By ▲ 2.77 (1.28%)
HUMNL 10.73 Increased By ▲ 0.11 (1.04%)
KEL 7.30 Increased By ▲ 0.12 (1.67%)
LOTCHEM 27.29 Increased By ▲ 0.32 (1.19%)
MLCF 97.45 Increased By ▲ 2.58 (2.72%)
OGDC 319.09 Increased By ▲ 5.05 (1.61%)
PAEL 42.52 Increased By ▲ 0.25 (0.59%)
PIBTL 17.08 Increased By ▲ 0.04 (0.23%)
PIOC 272.98 Increased By ▲ 3.53 (1.31%)
PPL 221.32 Increased By ▲ 5.11 (2.36%)
PRL 63.42 Increased By ▲ 3.28 (5.45%)
SNGP 105.88 Increased By ▲ 2.99 (2.91%)
SSGC 25.93 Increased By ▲ 0.65 (2.57%)
TELE 8.46 Increased By ▲ 0.21 (2.55%)
TPLP 14.71 Increased By ▲ 1.34 (10.02%)
TRG 60.81 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
UNITY 10.01 Increased By ▲ 0.05 (0.5%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.02 (1.68%)
کاروبار اور معیشت

او جی ڈی سی ایل کے منافع میں 44 فیصد کمی ریکارڈ

  • دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو 41.44 ارب روپے کا منافع ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 74.26 ارب روپے تھا
شائع اپ ڈیٹ

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) جو ملک کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنی ہے نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے 3 ماہ کے دوران 41.44 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی) کا اعلان کیا ہے۔

ای اینڈ پی کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو فراہم کردہ تازہ مالی نتائج کے مطابق کمپنی کی آمدنی میں 44 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 74.26 ارب روپے تھی

بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 28 فروری کو ہوا جس میں کمپنی کی مالی اور آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور 4.05 روپے فی حصص یعنی 40.5 فیصد کے عبوری نقد منافع کی بھی منظوری دی گئی۔ یہ 3 روپے فی حصص یعنی 30 فیصد کے عبوری منافع کے علاوہ ہے۔

مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 9.63 روپے ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 17.27 روپے تھی۔

منافع میں کمی اس عرصے کے دوران فروخت میں کمی اور زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے درمیان آئی ہے۔

منافع میں کمی کم فروخت اور اس عرصے کے دوران زیادہ ٹیکس ادائیگی کے باعث ہوئی۔

او جی ڈی سی ایل کی خالص فروخت 13 فیصد کی کمی سے 100.4 ارب روپے رہی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں خالص فروخت 115.2 ارب روپے تھی۔

نتیجتاً، ای اینڈ پی کا مجموعی منافع 10 فیصد کمی کے ساتھ مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں 61.6 ارب روپے رہا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 68.2 ارب روپے تھا۔

تاہم کم آمدنی کے باوجود مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کے منافع کا مارجن بہتر ہو کر 61.3 فیصد ہو گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 59.2 فیصد تھا۔

اس عرصے کے دوران ای اینڈ پی کی دیگر آمدنی میں 89 فیصد سے زائد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا جو مالی سال 25 کی دوسری سہ ماہی میں 20.86 ارب روپے رہی جو مالی سال 24 کی دوسری سہ ماہی میں 11.02 ارب روپے تھی۔

دوسری جانب، کمپنی کے تلاش اور سروے کے اخراجات میں 68 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

او جی ڈی سی ایل کا ایسوسی ایٹس میں منافع کا حصہ مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں کم ہو کر 1.4 ارب روپے رہ گیا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 3.3 ارب روپے تھا، یعنی 57 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجتاً مالی سال 2025کی دوسری سہ ماہی میں ای اینڈ پی کا قبل از ٹیکس منافع ایک فیصد کے معمولی اضافے سے 72.7 ارب روپے رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 72.1 ارب روپے تھا۔

3 ماہ کے دوران کمپنی نے 31 ارب 30 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

او جی ڈی سی ایل 23 اکتوبر 1997 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت شامل کی گئی۔ یہ کمپنی تیل و گیس کے وسائل کی تلاش اور ترقی، پیداوار، فروخت اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے قائم کی گئی تھی، جو پہلے 1961 میں قائم ہونے والی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے تحت انجام دی جا رہی تھیں۔

Comments

Comments are closed.