BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

ٓپاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (جمعہ) کو ہوگا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق اجلاس...
شائع اپ ڈیٹ

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور پہلا رمضان 2 مارچ 2025 کو ہوگا۔

کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔

اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں کمیٹی کے متفقہ فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالکبیر آزاد نے کہا کہ پہلا رمضان اتوار 2 مارچ 2025 کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں الگ الگ اجلاس ہوئے۔

دریں اثنا پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں اس سال رمضان کا مہینہ اتوار 2 مارچ سے شروع ہوگا۔

پیر کے روز ایک رپورٹ میں سپارکو نے کہا کہ پاکستان میں عید الفطر کا پہلا دن 31 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ نیا چاند 28 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور اسی دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی جب کہ 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند نظر آنا مشکل ہوگا۔

ترجمان سپارکو کا مزید کہنا تھا کہ شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے اور عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

Comments

Comments are closed.