BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

مہنگائی میں اضافہ، فصلوں کیلئے پانی کی قلت کا امکان

  • مارچ میں افراط زر میں معمولی اضافے کے امکانات موجود ہیں، جو 3.0 سے 4.0 فیصد تک پہنچ سکتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

فنانس ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ مارچ 2025 تک افراط زر میں معمولی اضافے کے امکانات موجود ہیں، جو 3.0 سے 4.0 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ مزید برآں، خشک موسمی حالات کی وجہ سے ربیع کی فصلوں، خاص طور پر بارانی علاقوں میں گندم کے لیے پانی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ فروری 2025 کے دوران افراط زر کی شرح 2.0 سے 3.0 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

فنانس ڈویژن نے اپنی ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک فروری 2025 میں نوٹ کیا ہے کہ لارچ اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کے شعبے میں سالانہ بنیادوں پر 3.7 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں اس میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ جولائی تا دسمبر مالی سال 2025 کے دوران ایل ایس ایم میں 1.9 فیصد کمی ہوئی، جو مالی سال 2024 کے اسی عرصے میں 1 فیصد کمی رہی تھی۔ تاہم، دسمبر 2024 میں ایل ایس ایم نے ماہانہ بنیادوں پر 19.1 فیصد بہتری دکھائی۔

نجی شعبے کو جاری کردہ قرضوں کا بہاؤ بڑھ کر 742.1 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 246.8 ارب روپے تھا۔ معیشت نے مثبت پیش رفت کا مظاہرہ کیا، جیسا کہ کلیدی معاشی اشاریوں میں بہتری سے ظاہر ہوتا ہے۔ برآمدات پر مبنی صنعتوں میں ترقی جاری رہی، جبکہ ایل ایس ایم کے شعبے میں مکمل بحالی سست رہی۔ افراط زر میں کمی سے مالی استحکام پیدا ہوا، جس کی وجہ سے مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ میں کمی کا عمل جاری رکھا۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، جس کا ثبوت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بہتر کارکردگی سے ملتا ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ مالی سال 2025 کے جولائی تا جنوری کے دوران 682 ملین ڈالر کے سرپلس میں رہا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 1,801 ملین ڈالر کے خسارے میں تھا۔ تاہم، جنوری 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 420 ملین ڈالر رہا، جو جنوری 2024 میں 404 ملین ڈالر تھا۔

زرعی شعبے میں گندم 22.07 ملین ایکڑ پر بوئی گئی، جس کی متوقع پیداوار 27.9 ملین ٹن ہے۔ حکومت کی طرف سے زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے بیج، زرعی قرضے، مشینری اور کھاد کی فراہمی میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ زرعی قرضوں کی ترسیل جولائی تا نومبر 2025 میں 925.7 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال 853.0 ارب روپے تھی۔ زرعی مشینری اور آلات کی درآمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو جولائی تا جنوری 2025 کے دوران 69.2 ملین ڈالر رہی۔

مالیاتی شعبے میں جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران کل محصولات 42.5 فیصد اضافے کے ساتھ 9,763.8 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ نان ٹیکس آمدنی میں 83 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجوہات میں ڈیویڈنڈز، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے منافع، اسٹیٹ بینک کا منافع، قدرتی گیس سرچارج، اور پیٹرولیم لیوی شامل ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی جولائی تا جنوری 2025 کے دوران 26.2 فیصد اضافے کے ساتھ 6,497.4 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ مالی خسارہ جی ڈی پی کے 1.2 فیصد تک محدود ہو گیا، جو گزشتہ سال 2.3 فیصد تھا۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 56.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1,523.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ چین سب سے بڑا سرمایہ کار رہا، جس کا حصہ 41.6 فیصد رہا۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 فروری 2025 تک 15.9 ارب ڈالر تھے، جن میں سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11.2 ارب ڈالر رہے۔

مالیاتی پالیسی میں مزید نرمی کرتے ہوئے، اسٹیٹ بینک نے جنوری 2025 میں پالیسی ریٹ 100 بیس پوائنٹس کم کر کے 12 فیصد کر دیا۔ جون 2024 سے اب تک پالیسی ریٹ میں مجموعی طور پر 1000 بیس پوائنٹس کی کمی کی جا چکی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، تاہم اتار چڑھاؤ بھی جاری رہا۔ جنوری 2025 میں کے ایس ای-100 انڈیکس 114,256 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی مالیت 14,054 ارب روپے رہی۔

روزگار کے مواقع میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے جنوری 2025 میں 63,559 مزدوروں کو بیرون ملک ملازمت کے لیے رجسٹر کیا، جو جنوری 2024 میں 60,694 تھے۔ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے تحت جنوری 2025 میں 20,573 بے سود قرضے فراہم کیے گئے، جن کی مالیت 979 ملین روپے تھی۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جولائی تا دسمبر مالی سال 2025 میں 232.2 ارب روپے خرچ کیے گئے، جو گزشتہ سال سے 26.4 فیصد زیادہ ہیں۔

پاکستان کی معیشت میں افراط زر میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام اور سرمایہ کاری میں اضافے جیسے مثبت اشاریے دیکھنے میں آئے ہیں۔ تاہم، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سست روی اور درآمدات میں اضافے کے باعث تجارتی خسارے کے چیلنجز برقرار ہیں۔ زرعی شعبے میں بہتری، مالیاتی نظم و ضبط اور پالیسی ریٹ میں کمی کے باعث مستقبل میں معاشی استحکام کی توقع کی جا رہی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.