BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرین ٹری کو ٹی آر جی پاکستان کے شیئرز حاصل کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ (جی ایچ ایل) کو ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ (ٹی آر جی) کے شیئرز حاصل کرنے...
شائع اپ ڈیٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ (جی ایچ ایل) کو ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ (ٹی آر جی) کے شیئرز حاصل کرنے سے روک دیا۔

لسٹڈ کمپنی نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اپنے نوٹس میں، ٹی آر جی نے بتایا کہ اسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی رِٹ پٹیشن کے حوالے سے مصدقہ حکم نامہ موصول ہوا ہے جس میں متعدد فریقین بشمول کمپنی کے خلاف درخواست دی گئی ہے تاکہ گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ (جی ایچ ایل) کو ٹی آر جی پاکستان کے شیئرز حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔

نوٹس کے مطابق ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ (کمپنی) کو ایک تصدیق شدہ حکم کی نقل موصول ہوئی ہے، جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ایک رِٹ پٹیشن سے متعلق ہے۔ یہ درخواست (i) عابد حسین، جو ٹی آر جی کے ڈائریکٹر اور سائن سورس لمیٹڈ (ایس ایس ایل) کے سی ای او ہیں، اور (ii) ایس ایس ایل نے دائر کی ہے۔ درخواست میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )، مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)، کمپنی، دی ریسورس گروپ انٹرنیشنل لمیٹڈ (ٹی آر جی آئی)، گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ ( جی ایچ ایل ) اور اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں، دیگر نکات کے ساتھ، یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ”گرین ٹری کو 15 جنوری 2025 کے پبلک اناؤنسمنٹ آف آفر کے تحت مزید شیئرز کے حصول سے روکا جائے اور ٹی آر جی پی کو بھی کسی بھی ایسی خریداری کے نفاذ سے روکا جائے“۔

کمپنی نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 فروری 2025 کو ایک عبوری حکم جاری کیا، جس کے تحت گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ اور اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ کو متنازعہ پبلک اناؤنسمنٹ آف آفر کے تحت ٹی آر جی کے شیئرز خریدنے سے روکا گیا ہے۔ یہ پابندی اگلی سماعت، جو 12 مارچ 2025 کو مقرر ہے، تک برقرار رہے گی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 11 فروری 2025 کو سول جج فرسٹ کلاس کے حکم کو بھی معطل کر دیا، جس میں ٹی آر جی کو بورڈ الیکشن کے حوالے سے پابند کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ معطلی اگلی سماعت، جو 7 مارچ 2025 کو ہوگی، تک برقرار رہے گی۔

ٹی آر جی نے مزید کہا کہ ان تمام معاملات میں، جہاں کمپنی مدعا علیہ ہے، وہ اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہونے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جی ایچ ایل نے کہا ہے کہ وہ ٹی آر جی پاکستان کے اضافی 35.147 فیصد (یا 191.69 ملین) حصص کو 75 روپے فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش کے نتیجے میں 50 ملین ڈالر سے زائد زرمبادلہ پاکستان میں لائے گا۔

اس پیشکش کا اعلان 16 جنوری 2025 کو ایک اسٹاک ایکسچینج فائلنگ میں کیا گیا تھا۔

ٹینڈر آفر کے ذریعے 35.147 فیصد پر نئی حصص کی خریداری سے گرین ٹری کی کل شیئر ہولڈنگ تقریبا 65 فیصد تک بڑھ جائے گی۔ فی الحال ، اس کے پاس 30 فیصد (یا 162.01 ملین حصص) ہیں۔

گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ (جی ایچ ایل ) اگست 2020 میں برمودا میں ایک ایگزمپٹ کمپنی کے طور پر شامل کی گئی تھی۔ یہ مکمل طور پر برمودا میں رجسٹرڈ ٹی آر جی انٹرنیشنل لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے، جو ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے۔

Comments

Comments are closed.