BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

پنجاب سیڈ کونسل نے مختلف فصلوں کی 16 نئی اقسام کے بیج کی منظوری دے دی۔ ان میں پانچ نئی گندم کی اقسام، پانچ کپاس کی اقسام اور چھ چاول کی نئی اقسام شامل ہیں۔ ان بیجوں کی منظوری کا مقصد فصلوں کی پیداوار اور معیار کو بہتر بنانا ہے تاکہ کسانوں کو جدید اور زیادہ پیداواری اقسام دستیاب ہو سکیں۔

یہ منظوری وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس میں منعقدہ پنجاب سیڈ کونسل کے 60 ویں اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری زراعت افتخار سہو، پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ لغاری، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ساجد الرحمان، ریجنل ڈائریکٹر فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن محمد شفیق، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر شمشاد اصغر وڑائچ سمیت دیگر سائنسدانوں اور افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران گندم کی 5 نئی اقسام کی منظوری دی گئی جن میں چیمپیئن، فلک، سویرا، وفاق اور چناب شامل ہیں۔ کپاس کی 5 نئی اقسام تارا، ایف ایچ 416، نبجی 19، نبجی پی ایف اور سی ای ایم بی اے اے ایس 3 کی بھی منظوری دی گئی۔ مزید برآں چاول کی 6 نئی اقسام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران چیئرمین پنجاب سیڈ کونسل اور صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے ہدایت دی کہ آئندہ کوئی ایسی قسم منظور نہ کی جائے جو پہلے سے مارکیٹ میں موجود ہو۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کپاس کی تمام اقسام کو شارٹ لسٹ کیا جائے اور ٹاپ 3 کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے۔

عاشق حسین کرمانی نے زور دیا کہ وہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کی ترقی اور خوشحالی میں فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کام میرٹ پر ہونا چاہیے اور پنجاب سیڈ کونسل کا اگلا اجلاس مارچ میں بلایا جائے، جبکہ اس کے بعد ہر تین ماہ بعد اجلاس منعقد کیے جائیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.