BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

نیویارک : روزویلٹ ہوٹل میں قائم مہاجرین کی پناہ گاہ بند، 220 ملین ڈالر کا لیز معاہدہ بھی ختم

  • سال 2023 میں روزویلٹ ہوٹل نے میئر نیویارک کے ساتھ 3 سالہ لیز معاہدہ کیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل، جو پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کی ملکیت ہے میں قائم پناہ گزینوں کے استقبالیہ مرکز اور ہنگامی امدادی مرکز کو بند کیا جارہا ہے۔اس فیصلے کے ساتھ ہی 220 ملین ڈالر کا لیز معاہدہ بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج سے ہم روزویلٹ ہوٹل میں قائم پناہ گزینوں کے استقبالیہ اور ہیومینیٹیرین ایمرجنسی رسپانس اینڈ ریلیف سینٹر کو بند کرنے کا عمل شروع کریں گے۔

مؤثر حکمت عملیوں اور قومی سطح پر بہتر پالیسیوں کے نتیجے میں، ہم اس مرکز کو بند کررہے ہیں، جو 2023 کے بحران کے موقع پر پناہ گزینوں کی مدد کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

بحران کے دوران شہر میں ہر ہفتے 4،000 تارکین وطن آرہے تھے، اور اب یہ تعداد کم ہوکر تقریباً 350 رہ گئی ہے۔ ہماری انتظامیہ نے اس بحران کو مہارت سے سنبھالا ہے جہاں گزشتہ تین سال میں 2,32,000 سے زائد مہاجرین نے ہمارے شہر میں پناہ لی۔

روزویلٹ ہوٹل وہ جگہ تھی جہاں ہم نے 75 فیصد مہاجرین کی رجسٹریشن اور دیکھ بھال کا انتظام کیا اور یہ ہماری مؤثر کارروائیوں کیلئے نہایت اہم ثابت ہوا۔

ایڈمز نے کہا کہ ہماری مؤثر پالیسی فیصلوں اور کامیاب ہنگامی حکمت عملی کی بدولت، ہم اس مرکز کو بند کرنے اور مزید مہاجرین کو ان کے سفر کے اگلے مرحلے میں مدد دینے کے قابل ہوئے—جب کہ ٹیکس دہندگان کے کروڑوں ڈالر بھی بچائے۔

روزویلٹ ہوٹل، جو ایک تاریخی عمارت ہے، 2020 میں کووڈ-19 وبا کے باعث ہونے والے بھاری مالی نقصانات کے بعد بند کردیا گیا تھا۔

یہ 2023 میں پناہ گزینوں کیلئے پناہ گاہ کے طور پر فعال ہوا جب پاکستانی حکومت نے روزویلٹ ہوٹل کو چلانے کے لئے نیو یارک سٹی حکومت کے ساتھ 220 ملین ڈالر کے3 سالہ لیز معاہدے پر دستخط کیے۔

فروری 2024 میں حکومت نے روزویلٹ ہوٹل کی مشترکہ شراکت داری میں تعمیر کے لیے جونز لینگ لا سیلے امریکہ انکارپوریٹڈ (جے ایل ایل) کی سربراہی میں ایک کنسورشیم کے ساتھ فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ (ایف اے ایس اے) پر دستخط کیے۔

نومبر 2024 میں یہ معلوم ہوا کہ قطر نے پاکستان کے ساتھ مل کر روزویلٹ ہوٹل کے انتظام میں شراکت داری پر غور کیا تھا۔

یہ ہوٹل جو 1924 میں کھولا گیا، امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کے نام سے منسوب ہے اور گرینڈ سینٹرل ٹرمینل، نیویارک کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہے۔

Comments

Comments are closed.