BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

دسمبر 2024 میں اسٹیٹ بینک نے اپنی مانیٹری پالیسی بیان میں ٹیکسٹائل ، تمباکو، خوراک و مشروبات، آٹوموبائل اور پٹرولیم سمیت اہم صنعتی شعبوں میں نمایاں بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے حوصلہ افزائی ظاہر کی تھی ۔ تاہم جنوری 2025 کی مانیٹری پالیسی بیان میں پٹرولیم کو اس فہرست سے خارج کرنا پڑا کیونکہ یہ خسارے میں چلا گیا، امکان ہے کہ اگلے بیان میں خوراک کا شعبہ بھی اس سکڑتی ہوئی فہرست سے نکال دیا جائے گا، کیونکہ دسمبر کے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم ) کے اعدادوشمار منظر عام پر آچکے ہیں جو ایک سنگین صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیں۔

دسمبر 2024 کے دوران لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) سیکٹر کی شرح نمو سالانہ بنیادوں پر مزید 3.7 فیصد کم ہونے کے بعد، مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کی مجموعی نمو منفی 1.87 فیصد تک گر گئی – جو گزشتہ 14 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔دسمبر 2024 اور مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) سیکٹر کے اعداد و شمار مالی سال 2021 کے بعد سے کم ترین سطح پر ہیں۔ دوسری سہ ماہی میں ایل ایس ایم کی شرح نمو منفی 2.8 فیصد رہی، جو گزشتہ دس سہ ماہیوں میں آٹھویں مرتبہ کمی کو ظاہر کرتی ہے کیونکہ مالی سال 2024 کی دوسری ششماہی میں ہونے والی بحالی عارضی ثابت ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ مالی سال 2025 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی میں ہونے والی کمی پہلے ہی ایک کمزور بنیاد سے آرہی ہے – اور یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب دوسری سہ ماہی میں منفی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈیفیوشن انڈیکس مسلسل چوتھے ماہ 50 سے اوپر رہا جب کہ 22 میں سے 12 صنعتی شعبوں میں منفی نمو ریکارڈ کی گئی۔نو شعبے اب بھی مالی سال 2016 کے بنیادی دورانیے کے آغاز پر 100 کی قدر سے کم انڈیکس ظاہر کررہے ہیں۔ اسی دوران، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بزنس کنفیڈنس سروے کے مطابق صنعتی کیپیسٹی یوٹیلائزیشن کی شرح جنوری 2025 میں 62 فیصد پر آگئی – جو ایک سال قبل حاصل کردہ صلاحیت سے 10 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں ریکارڈ قرضوں کے اجرا کے باوجود صنعتی کیپیسٹی یوٹیلائزیشن میں ابھی تک کوئی نمایاں بہتری نہیں آئی۔ دیکھنا یہ ہے کہ آیا تیسری سہ ماہی میں کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں۔

مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں مثبت نمو میں سب سے بڑا حصہ تیار ملبوسات کا رہا، جو مجموعی نمو کا تقریباً نصف فراہم کرتا ہے۔ جنوری کی برآمدات کے اعدادوشمار سامنے آنے کے بعد ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کی مقدار میں اضافہ اب سنگل ڈیجٹ تک کم ہو گیا ہے، جو مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک سب سے کم ہے۔ دوسرا سب سے بڑا حصہ آٹوموبائل سیکٹر کی مضبوط بحالی سے آیا ہے۔ کمزور بنیاد کی وجہ سے نمو برقرار رہنے کا امکان ہے اور جنوری میں کاروں کی پیداوار تقریباً 11,000 یونٹس تک پہنچ گئی، جو دسمبر 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ سستے صارف قرضے اور مستحکم قیمتیں آئندہ بھی اس رفتار کو برقرار رکھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

ہیوی ویٹ ٹیکسٹائل سیکٹر میں سوتی دھاگے اور سوتی کپڑوں کی نمو سالانہ 2 فیصد پر برقرار ہے – اور وہ بھی بہت کم بنیاد پر آ رہی ہے۔ٹیکسٹائل سیکٹر کی انڈیکس ویلیو دسمبر 2024 میں 84 رہی جو مسلسل 27 واں مہینہ ہے جس کی قدر 100 سے کم ہے جبکہ اپریل 2022 میں یہ 115 کی بلند ترین سطح پر تھا۔سب سے بڑے صنعتی شعبے میں روزگار کی سطح حالیہ دنوں میں نمایاں طور پر کم ہوئی ہے، جبکہ پنجاب بیورو آف شماریات کے مطابق، پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں روزگار کی شرح 15 سال پہلے کی بلند ترین سطح سے 20 فیصد کم ہوچکی ہے۔

تعمیراتی شعبہ شدید دباؤ کا شکار ہے، اور اب تک شرح سود میں کمی بھی کوئی خاص بہتری نہیں لا سکی، کیونکہ سیمنٹ، شیشہ، اسٹیل، پینٹ اور لکڑی جیسے شعبے حالیہ تاریخی اوسط سے نیچے جا چکے ہیں۔وائٹ گڈز میں بھی کسی نمایاں بحالی کے آثار نظر نہیں آئے، جس کا ثبوت ریفریجریٹرز سے لے کر ٹی وی سیٹ، اور اے سی سے لے کر الیکٹرک فین تک برقی آلات کی سست کارکردگی ہے۔

Comments

Comments are closed.