BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.66%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.36%)
BAFL 56.61 Decreased By ▼ -0.13 (-0.23%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.19 (-0.7%)
BOP 33.18 Decreased By ▼ -0.50 (-1.48%)
CNERGY 10.22 Increased By ▲ 0.41 (4.18%)
DFML 17.92 Decreased By ▼ -0.60 (-3.24%)
DGKC 206.25 Decreased By ▼ -1.62 (-0.78%)
FABL 97.39 Decreased By ▼ -1.51 (-1.53%)
FCCL 53.30 Decreased By ▼ -0.22 (-0.41%)
FFL 16.28 Decreased By ▼ -0.40 (-2.4%)
GGL 23.60 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
HBL 301.88 Decreased By ▼ -2.51 (-0.82%)
HUBC 216.90 Decreased By ▼ -1.21 (-0.55%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.18 (-1.69%)
KEL 7.17 Decreased By ▼ -0.18 (-2.45%)
LOTCHEM 28.60 Decreased By ▼ -0.51 (-1.75%)
MLCF 94.15 Decreased By ▼ -1.35 (-1.41%)
OGDC 317.80 Decreased By ▼ -0.14 (-0.04%)
PAEL 41.14 Decreased By ▼ -0.69 (-1.65%)
PIBTL 16.32 Decreased By ▼ -0.18 (-1.09%)
PIOC 286.00 Increased By ▲ 5.99 (2.14%)
PPL 221.13 Increased By ▲ 1.39 (0.63%)
PRL 47.38 Increased By ▲ 2.79 (6.26%)
SNGP 105.70 Decreased By ▼ -1.79 (-1.67%)
SSGC 28.36 Decreased By ▼ -0.57 (-1.97%)
TELE 8.76 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.24 Increased By ▲ 0.14 (1.16%)
TRG 59.31 Decreased By ▼ -0.72 (-1.2%)
UNITY 9.96 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

صدر آصف علی زرداری نے منگل کو کہا ہے کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور گوادر پورٹ علاقائی تجارت اور خوشحالی کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

صدر مملکت نے علاقائی رابطوں اور اقتصادی تعاون کو مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تزویراتی محل وقوع علاقائی تجارت کو بڑھانے کے لئے اہم مواقع پیش کرتا ہے، انہوں نے پاکستان کو چین، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو جوڑنے والا ایک ”قدرتی تجارتی راہداری“ قرار دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ”علاقائی رابطے اور پاکستان: ابھرتے ہوئے مواقع“ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ طویل قید کے دوران انہوں نے گوادر پورٹ کو ایک مشترکہ اقتصادی مرکز کے طور پر دیکھا، جو چین سمیت دوست ممالک کے ساتھ مل کر علاقائی تجارت اور روابط کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید، متحدہ عرب امارات میں قائم گلوبل کونسل آف ٹالرنس اینڈ پیس کے صدر احمد جروان المحمد، سفارتی برادری کے ارکان، ماہرین تعلیم اور میڈیا نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.