BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد اور سہولت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم ہم وطنوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی معاشی ترقی اور عالمی سطح پر اپنے مفادات کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں۔

نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، معاشی استحکام کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے میں پاکستان کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

اسحاق ڈار نے ترسیلات زر، برآمدات اور مجموعی معاشی کارکردگی میں نمایاں اضافے پر زور دیتے ہوئے ان کامیابیوں کا سہرا حکومت کی جاری اصلاحات کو دیا۔

انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار پر خصوصی روشنی ڈالی اور اسے سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اہم میکانزم قرار دیا۔

نائب وزیر اعظم نے تارکین وطن کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کی معاشی تبدیلی میں مدد کے لئے اپنی مہارت اور وسائل سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کے سفیر کی حیثیت سے ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کمیونٹی کو اپنے دورے کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک اعلیٰ سطح کی تقریب میں اپنی شرکت اور دیگر مصروفیات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی اہم ترجیحات پر او آئی سی سفیروں کو بریفنگ دینے کے بارے میں بھی بات کی۔

تقریب کا اختتام ایک انٹرایکٹو سیشن کے ساتھ ہوا ، جس میں کمیونٹی کے ارکان نے اپنے خیالات ، سوالات اور تجاویز کا تبادلہ کیا۔

نائب وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے ساتھ ان کے روابط کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

Comments

Comments are closed.