صوبائی وزیر برائے بحالی مخدوم محبوب الزمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے علاقے رانی پور کے قریب ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق سیہون جانے والی وین حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
صوبائی وزیر کے مطابق وین زائرین کو سیہون کے لعل شہباز قلندر کے مزار پر لے جا رہی تھی۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے تفصیلی معلومات حاصل کرنے کا بھی حکم دیا اور حادثے کی وجوہات کو جاننے کی ضرورت پر زور دیا۔


Comments
Comments are closed.