BR100 Increased By (0.43%)
BR30 Increased By (0.76%)
KSE100 Increased By (0.5%)
KSE30 Increased By (0.55%)
BAFL 60.57 Decreased By ▼ -0.07 (-0.12%)
BIPL 24.50 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 31.87 Increased By ▲ 0.25 (0.79%)
CNERGY 11.72 Decreased By ▼ -0.05 (-0.42%)
DFML 16.00 Increased By ▲ 0.18 (1.14%)
DGKC 211.11 Increased By ▲ 1.03 (0.49%)
FABL 97.05 Increased By ▲ 0.40 (0.41%)
FCCL 62.80 Increased By ▲ 0.71 (1.14%)
FFL 14.75 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
GGL 19.73 Increased By ▲ 0.31 (1.6%)
HBL 315.25 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
HUBC 208.90 Decreased By ▼ -0.08 (-0.04%)
HUMNL 8.90 Increased By ▲ 0.10 (1.14%)
KEL 6.18 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 25.00 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
MLCF 106.73 Increased By ▲ 1.46 (1.39%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 2.13 (0.67%)
PAEL 36.00 Increased By ▲ 0.56 (1.58%)
PIBTL 13.90 Increased By ▲ 0.11 (0.8%)
PIOC 278.00 Increased By ▲ 3.32 (1.21%)
PPL 226.40 Increased By ▲ 1.05 (0.47%)
PRL 80.19 Decreased By ▼ -0.20 (-0.25%)
SNGP 95.25 Increased By ▲ 0.52 (0.55%)
SSGC 24.46 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
TELE 7.71 Increased By ▲ 0.12 (1.58%)
TPLP 13.06 Decreased By ▼ -0.04 (-0.31%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 1.77 (3.23%)
UNITY 8.56 Increased By ▲ 0.22 (2.64%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.06 (4.92%)

طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے لیبیا کے ساحل کے قریب ایک کشتی الٹنے کے واقعے کے بعد 16 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ 37 افراد زندہ بچ گئے ہیں اور تقریباً 10 افراد لاپتہ ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کے روز جاری بیان کے مطابق سفارت خانے کی ایک ٹیم نے زاویہ شہر کا دورہ کیا اور مقامی حکام اور اسپتال حکام سے ملاقات کی اور تفصیلات جمع کیں۔

جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے کی گئی ہے اور ان کا تعلق بنیادی طور پر خیبر پختونخوا (کے پی ) سے تھا، جس میں کرم، باجوڑ اور اورکزئی جیسے اضلاع شامل ہیں۔

زندہ بچ جانے والوں میں سے ایک اسپتال میں داخل ہے، 33 پولیس کی تحویل میں ہیں اور 3 کو طرابلس میں سفارت خانہ مدد فراہم کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ سفارتخانہ مزید معلومات جمع کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے مقامی حکام کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔

شناخت شدہ مرنے والوں کی فہرست:

  • ثقلین حیدر (کرم، کے پی کے)
  • سراج الدین (باجوڑ، کے پی کے)
  • شعیب حسین (کرم، کے پی کے)
  • نصرت حسین (کرم، کے پی کے)
  • شعیب علی (کرم، کے پی کے)
  • سید شہزاد حسین (کرم، کے پی کے)
  • عابد حسین (کرم، کے پی کے)
  • آصف علی (کرم، کے پی کے)
  • محمد علی شاہ (اورکزئی، کے پی کے)
  • مسرور حسین (کرم، کے پی کے)
  • اسور حسین (کرم، کے پی کے)
  • عابد حسین (کرم، کے پی کے)
  • مسیب حسین (کرم، کے پی کے)
  • انیس خان (پشاور، کے پی کے)
  • اشفاق حسین (کرم، کے پی کے)
  • شاہد حسین (کرم، کے پی)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ متاثرہ خاندانوں کی مدد اور مزید تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

16 جنوری کو مراکش کے قریب ایک کشتی الٹ گئی تھی جس میں 80 مسافر سوار تھے اور مرنے والوں میں 45 سے زائد پاکستانی بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا تاکہ بے گناہ پاکستانی شہریوں کو اسمگلروں کا شکار ہونے سے بچایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ گینگز کا پردہ فاش کر دیا ہے۔

اسی طرح ایف آئی اے نے بھی اپنے ہی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور انسانی اسمگلروں کے ساتھ ملی بھگت کرنے والے 60 سے زائد افسران و اہلکاروں کو برطرف کردیا ہے۔

Comments

Comments are closed.