BR100 Decreased By (-1.06%)
BR30 Decreased By (-0.95%)
KSE100 Decreased By (-0.88%)
KSE30 Decreased By (-0.99%)
BAFL 59.95 Decreased By ▼ -0.69 (-1.14%)
BIPL 24.33 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.45 Decreased By ▼ -0.17 (-0.54%)
CNERGY 11.62 Decreased By ▼ -0.15 (-1.27%)
DFML 15.78 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 207.28 Decreased By ▼ -2.80 (-1.33%)
FABL 96.00 Decreased By ▼ -0.65 (-0.67%)
FCCL 61.50 Decreased By ▼ -0.59 (-0.95%)
FFL 14.68 Decreased By ▼ -0.05 (-0.34%)
GGL 19.38 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 310.65 Decreased By ▼ -2.59 (-0.83%)
HUBC 205.52 Decreased By ▼ -3.46 (-1.66%)
HUMNL 8.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.14%)
KEL 6.20 Increased By ▲ 0.04 (0.65%)
LOTCHEM 24.70 Decreased By ▼ -0.35 (-1.4%)
MLCF 103.45 Decreased By ▼ -1.82 (-1.73%)
OGDC 314.85 Decreased By ▼ -1.24 (-0.39%)
PAEL 35.34 Decreased By ▼ -0.10 (-0.28%)
PIBTL 13.53 Decreased By ▼ -0.26 (-1.89%)
PIOC 270.00 Decreased By ▼ -4.68 (-1.7%)
PPL 222.99 Decreased By ▼ -2.36 (-1.05%)
PRL 78.97 Decreased By ▼ -1.42 (-1.77%)
SNGP 94.00 Decreased By ▼ -0.73 (-0.77%)
SSGC 23.94 Decreased By ▼ -0.47 (-1.93%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.09 (-1.19%)
TPLP 12.51 Decreased By ▼ -0.59 (-4.5%)
TRG 55.75 Increased By ▲ 0.92 (1.68%)
UNITY 8.36 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.22 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

صدر زرداری اور شی جن پنگ کی ملاقات، سی پیک 2.0 پر تبادلہ خیال

  • دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور اور دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی گفتگو کی۔
شائع اپ ڈیٹ

صدر آصف علی زرداری نے بدھ کو اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت، سی پیک 2.0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور عوامی رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر زرداری کے چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے کے دوران گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور اور دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری سمیت علاقائی رابطوں، مشترکہ فوائد اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ میں سی پیک 2.0 کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

فریقین نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی چین پاکستان کمیونٹی کو مضبوط بنانے کے لئے عوامی رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے بنیادی مفادات کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ ہر موقع پر اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان منفرد، آزمودہ اور خصوصی تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے چین کی مثالی ترقی اور خوشحالی کو سراہتے ہوئے اسے چینی قیادت کے وژن اور چینی عوام کی متحرک ہونے کا مظہر قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت عالمی ترقی میں چین کی شاندار خدمات پر صدر شی جن پنگ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو بی آر آئی کے دور اندیش تصور کا روشن نمونہ قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت انہیں ایک دور اندیش رہنما اور پاکستان کے خاص دوست کی حیثیت سے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ملاقات کے بعد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے سائنس و ٹیکنالوجی، میڈیا، صاف توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

قبل ازیں صدر آصف علی زرداری کا صدر شی جن پنگ نے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بچوں کے ایک گروپ نے بھی گرمجوشی سے استقبال کیا اور صدر جمہوریہ کا تہہ دل سے استقبال کیا۔

تقریب کے بعد صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں سرکاری ضیافت کا اہتمام کیا۔

Comments

Comments are closed.