BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.51%)
BAFL 60.00 Decreased By ▼ -0.64 (-1.06%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 31.57 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 11.68 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.08 (0.51%)
DGKC 208.50 Decreased By ▼ -1.58 (-0.75%)
FABL 96.69 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
FCCL 61.59 Decreased By ▼ -0.50 (-0.81%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
GGL 19.70 Increased By ▲ 0.28 (1.44%)
HBL 312.01 Decreased By ▼ -1.23 (-0.39%)
HUBC 206.98 Decreased By ▼ -2.00 (-0.96%)
HUMNL 8.64 Decreased By ▼ -0.16 (-1.82%)
KEL 6.28 Increased By ▲ 0.12 (1.95%)
LOTCHEM 24.57 Decreased By ▼ -0.48 (-1.92%)
MLCF 104.10 Decreased By ▼ -1.17 (-1.11%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.09 (-0.34%)
PAEL 35.60 Increased By ▲ 0.16 (0.45%)
PIBTL 13.59 Decreased By ▼ -0.20 (-1.45%)
PIOC 271.80 Decreased By ▼ -2.88 (-1.05%)
PPL 224.00 Decreased By ▼ -1.35 (-0.6%)
PRL 79.50 Decreased By ▼ -0.89 (-1.11%)
SNGP 94.30 Decreased By ▼ -0.43 (-0.45%)
SSGC 23.93 Decreased By ▼ -0.48 (-1.97%)
TELE 7.49 Decreased By ▼ -0.10 (-1.32%)
TPLP 12.52 Decreased By ▼ -0.58 (-4.43%)
TRG 55.84 Increased By ▲ 1.01 (1.84%)
UNITY 8.49 Increased By ▲ 0.15 (1.8%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.03 (2.46%)
پاکستان

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم اور مسلح افواج متحد ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

  • وزیراعظم کی قلات میں حالیہ آپریشن میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں سے ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے قوم اور مسلح افواج ایک ساتھ کھڑی ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور گورنر جعفر خان مندوخیل نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر توانائی اویس لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم نے سی ایم ایچ کوئٹہ کے دورے کے دوران قلات اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی۔

انہوں نے زخمیوں سے بات چیت کی اور انہیں قوم کا ہیرو قرار دیا اور ملک کے لئے ان کی قربانی کے جذبے اور وطن کے تحفظ کے لئے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک قوم کی حفاظت ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے دشمن کبھی بھی پاکستان کو بری نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔

وزیر اعظم شہباز شریف صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم کا یہ دورہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں کی سڑک بلاک کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے جمعے کی شب کیے گئے آپریشن کے دوران کم از کم 18 فوجیوں کی شہادت کے بعد ہو رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن اور دشمن قوتوں کی ایما پر دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد بنیادی طور پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کے پرامن ماحول کو درہم برہم کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر متحرک کیا گیا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا اور 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ مقامی آبادی کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل جنوری میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچی میں آپریشن کے دوران 27 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

آپریشن کے دوران فوجیوں نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کا محاصرہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 27 دہشت گرد مارے گئے۔

اس میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران ہتھیاروں، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کے ذخیرے کے ساتھ متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد حملوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مطلوب فہرست میں شامل تھے۔

Comments

Comments are closed.