BR100 Decreased By (-0.1%)
BR30 Decreased By (-0.12%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.08%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 27.09 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 33.17 Decreased By ▼ -0.18 (-0.54%)
CNERGY 10.65 Decreased By ▼ -0.11 (-1.02%)
DFML 17.90 Decreased By ▼ -0.11 (-0.61%)
DGKC 206.70 Decreased By ▼ -1.19 (-0.57%)
FABL 100.25 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
FCCL 54.36 Decreased By ▼ -0.32 (-0.59%)
FFL 16.09 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
GGL 24.34 Decreased By ▼ -0.14 (-0.57%)
HBL 301.30 Decreased By ▼ -1.95 (-0.64%)
HUBC 218.00 Decreased By ▼ -1.33 (-0.61%)
HUMNL 10.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.76%)
KEL 7.27 Decreased By ▼ -0.02 (-0.27%)
LOTCHEM 27.10 Decreased By ▼ -0.22 (-0.81%)
MLCF 95.90 Increased By ▲ 0.23 (0.24%)
OGDC 316.28 Decreased By ▼ -0.77 (-0.24%)
PAEL 42.20 Decreased By ▼ -0.14 (-0.33%)
PIBTL 17.33 Increased By ▲ 0.56 (3.34%)
PIOC 275.00 Decreased By ▼ -1.22 (-0.44%)
PPL 217.00 Decreased By ▼ -1.15 (-0.53%)
PRL 56.90 Decreased By ▼ -0.47 (-0.82%)
SNGP 100.70 Decreased By ▼ -0.38 (-0.38%)
SSGC 25.33 Decreased By ▼ -0.24 (-0.94%)
TELE 8.33 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
TPLP 12.79 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 62.50 Increased By ▲ 1.50 (2.46%)
UNITY 10.08 Increased By ▲ 0.02 (0.2%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی مینز ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں کیریئر بیسٹ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

وہ دوسرے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بننے اور میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد 4 درجے ترقی پاکر 806 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہوگئے۔

نعمان علی ٹیسٹ میں 800 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرنے والے صرف 12 ویں پاکستانی بالر ہیں اور اس وقت ٹاپ 20 میں اپنے پاکستان کے واحد بالر ہیں۔

آف اسپنر ساجد خان دو درجے ترقی کے ساتھ 21 ویں اور ابرار احمد دو درجے ترقی کے ساتھ 50 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میں 70 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کرنے والے ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم اسپنر جومیل واریکن 16 درجے ترقی کے ساتھ 25 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے دو ٹیسٹ میچوں میں 19 وکٹوں کی واپسی کے ساتھ مجموعی طور پر 28 درجے ترقی کی ہے۔ انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ دوسری اننگز یں نصف سنچری کی بدولت 8 درجے ترقی پاکر بلےبازوں کی رینکنگ میں 44 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کی اس اننگز کی بدولت مہمان ٹیم نے 120 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان دو درجے بہتری کے بعد 17 ویں سے 15 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.