BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگا۔ اوگرا نے واضح کیا کہ کمرشل تندور اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

سی این جی اسٹیشنز، فرٹیلائزرز اور پاور اور سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتی شعبے کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی تھی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ ای سی سی نے وزارت پٹرولیم کی جانب سے کیپٹو پاور پلانٹس اور غیر محفوظ گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف بڑھانے کی تجویز پر غور کیا۔

کمیٹی نے مالی سال 25-2024 کے دوران گیس کے شعبے کے لئے مطلوبہ آمدنی حاصل کرنے کے لئے کیپٹو پاور پلانٹس کے لئے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی۔ منظور شدہ نرخوں کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردیا گیا ہے۔

تاہم کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ گھریلو صارفین پر اضافی مالی بوجھ سے بچنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.