BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائسر سے ملاقات کی جس میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مضبوط اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور توانائی کے تحفظ جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی عزم پر زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے تبدیلی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈاکٹرمصدق ملک نے توانائی، انفرااسٹرکچر، سماجی شعبوں میں اہم ترقیاتی منصوبوں میں عالمی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے اسٹریٹجک اقتصادی اور ترقیاتی اہداف کے حصول میں شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ عالمی بینک جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعاون ہمارے پائیدار ترقی کے عزائم کو آگے بڑھانے، اقتصادی لچک کو بڑھانے اور کمیونٹیز کی ترقی میں اہم ہے۔

اس موقع پر مارٹن رائسر نے خطے میں تبدیلی کے اقدامات کی حمایت کے لئے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں پانی کے شعبے میں جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، جن میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبہ، تربیلا ایکسٹینشن منصوبہ، انفرااسٹرکچر کی بہتری کی حکمت عملی، توانائی کی مؤثر استعمال کو بڑھانے اور ترقیاتی خلا کو پُر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی جدت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے متوازن اور پائیدار منصوبوں کے حصول میں پالیسی اقدامات اور سرمایہ کاری کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔ ڈاکٹر مصدق نے کہا کہ منصوبہ بندی کے نظم و ضبط کے ساتھ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کیپیٹل انویسٹمنٹ مینجمنٹ فریم ورک کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ رائسر نے رائے دی کہ یہ باہمی فائدے کے لئے ایک بہترین اقدام ہوسکتا ہے۔

اجلاس کا اختتام بات چیت اور تعاون جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.