BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

160 الیکٹرک بسوں میں سے 146 کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی تاکہ لوگوں کو سفر کا آسان تجربہ فراہم کیا جاسکے۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کے مطابق 14 الیکٹرک بسوں کی آخری کھیپ چین سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ زیرو پوائنٹ چارجنگ اسٹیشن کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ اس سے قبل چارجنگ اسٹیشن کی تعمیر دو مرتبہ ٹینڈر منسوخ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی تھی اور اب سی ڈی اے نے کم نرخوں پر چارجنگ اسٹیشن کا ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے نئے روٹس کے لیے چارجر اور پارکنگ ایریا ز تیار کیے جائیں گے۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں دفاتر کنٹینرز میں قائم کیے جائیں گے اور آپریشن شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے روٹس پر ڈرائیورز کو تربیت دینے کے لیے ایک ماہ درکار ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی پارک روڈ، بی سیون، پی ڈبلیو ڈی، آئی 8 اور آئی 9 روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی جبکہ ان چاروں روٹس پر بسیں چلانے کی منظوری پہلے ہی دے دی گئی ہے۔

4 دسمبر کو پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں 102 الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

الیکٹرک بسیں 84 کلومیٹر کے روٹ پر چلیں گی جس میں 10 بڑے پبلک ٹرانسپورٹ روٹس شامل ہوں گے۔ اب تک صوبائی حکومت نے اس کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ اس منصوبے کے لئے 4.7 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ اس منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پاکر خطے میں ہوا کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔

پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے جون میں تصدیق کی تھی کہ ای بس سروس اگلے سال سے شروع ہوگی۔ یہ بسیں کئی اہم روٹس کا احاطہ کریں گی جن میں سے ایک ٹیکسلا، واہ کینٹ اور آئی جے پی روڈ کو اکٹری 26 سے جوڑتی ہے اور دوسری دولتالہ کو راولپنڈی سے جوڑتی ہے۔

Comments

Comments are closed.