صدر آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 نافذ کر دیا ہے جس سے مدارس کی رجسٹریشن کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سوسائٹی رجسٹریشن بل صدر مملکت کے دستخط سے قانون بن گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قومی اسمبلی جلد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق کی جائے گی۔
یہ پیش رفت جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد سومرو کی لاڑکانہ میں صدر زرداری سے ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے جہاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔
ملاقات میں جاری سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ مدرسہ رجسٹریشن بل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ مدرسہ بل کے حوالے سے ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔


Comments
Comments are closed.