BR100 Decreased By (-1.2%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-0.95%)
BAFL 59.71 Decreased By ▼ -0.93 (-1.53%)
BIPL 24.31 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.39 (-1.23%)
CNERGY 11.59 Decreased By ▼ -0.18 (-1.53%)
DFML 15.73 Decreased By ▼ -0.09 (-0.57%)
DGKC 206.37 Decreased By ▼ -3.71 (-1.77%)
FABL 95.99 Decreased By ▼ -0.66 (-0.68%)
FCCL 61.54 Decreased By ▼ -0.55 (-0.89%)
FFL 15.02 Increased By ▲ 0.29 (1.97%)
GGL 19.69 Increased By ▲ 0.27 (1.39%)
HBL 310.65 Decreased By ▼ -2.59 (-0.83%)
HUBC 205.33 Decreased By ▼ -3.65 (-1.75%)
HUMNL 8.59 Decreased By ▼ -0.21 (-2.39%)
KEL 6.26 Increased By ▲ 0.10 (1.62%)
LOTCHEM 24.68 Decreased By ▼ -0.37 (-1.48%)
MLCF 104.08 Decreased By ▼ -1.19 (-1.13%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -2.70 (-0.85%)
PAEL 35.80 Increased By ▲ 0.36 (1.02%)
PIBTL 13.47 Decreased By ▼ -0.32 (-2.32%)
PIOC 270.51 Decreased By ▼ -4.17 (-1.52%)
PPL 221.81 Decreased By ▼ -3.54 (-1.57%)
PRL 79.08 Decreased By ▼ -1.31 (-1.63%)
SNGP 93.68 Decreased By ▼ -1.05 (-1.11%)
SSGC 23.87 Decreased By ▼ -0.54 (-2.21%)
TELE 7.39 Decreased By ▼ -0.20 (-2.64%)
TPLP 12.51 Decreased By ▼ -0.59 (-4.5%)
TRG 53.44 Decreased By ▼ -1.39 (-2.54%)
UNITY 8.34 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.03 (2.46%)
پاکستان

انسانی اسمگلنگ سے ملک کا نام بدنام ہوتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

  • انسانی اسمگلنگ کے خلاف سست اقدامات پر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی گئی، وزیرِاعظم آفس سے جاری بیان
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ سے عالمی سطح پر ملک کا امیج خراب ہوتا ہے، انہوں نے متعلقہ حکام کو انسانی اسمگلنگ کی موثر روک تھام کے لیے کوششیں تیز کرنے اور کوآرڈینیشن بڑھانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے انسانی اسمگلروں کی سہولت کاری میں ملوث وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

یہ پیش رفت گزشتہ ہفتے جنوبی یونان کے جزیرے گاوڈوس کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی کے الٹ جانے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کم از کم 5 پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے۔

سنہ 2023 میں یونان کے جنوب مغربی ساحلی قصبے پیلوس کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت سیکڑوں تارکین وطن ڈوب گئے تھے۔ یہ بحیرہ روم میں کشتیوں کے اب تک کے مہلک ترین حادثات میں سے ایک تھا۔

بدھ کو وزیراعظم نے ایف آئی اے اور دفتر خارجہ کو دنیا بھر میں ہونے والے ایسے تمام واقعات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جن میں پاکستانی ملوث تھے۔

جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق جاری تحقیقات کو تیز کرنے اور جلد از جلد ٹھوس سفارشات پیش کرنے پر زور دیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ انسانی اسمگلروں کا نشانہ بننے والوں کی اکثریت کا تعلق گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے اضلاع سے ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے سے ہیلپ لائن نمبر6943850188-03+ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے اور اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے کرائسس مینجمنٹ یونٹ سے ٹیلی فون نمبر 9207887-051+ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے تاکہ کشتی حادثے کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات اور معاونت حاصل کی جا سکے۔

Comments

Comments are closed.