BR100 Decreased By (-1.2%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-0.95%)
BAFL 59.71 Decreased By ▼ -0.93 (-1.53%)
BIPL 24.31 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.39 (-1.23%)
CNERGY 11.59 Decreased By ▼ -0.18 (-1.53%)
DFML 15.73 Decreased By ▼ -0.09 (-0.57%)
DGKC 206.37 Decreased By ▼ -3.71 (-1.77%)
FABL 95.99 Decreased By ▼ -0.66 (-0.68%)
FCCL 61.54 Decreased By ▼ -0.55 (-0.89%)
FFL 15.02 Increased By ▲ 0.29 (1.97%)
GGL 19.69 Increased By ▲ 0.27 (1.39%)
HBL 310.65 Decreased By ▼ -2.59 (-0.83%)
HUBC 205.33 Decreased By ▼ -3.65 (-1.75%)
HUMNL 8.59 Decreased By ▼ -0.21 (-2.39%)
KEL 6.26 Increased By ▲ 0.10 (1.62%)
LOTCHEM 24.68 Decreased By ▼ -0.37 (-1.48%)
MLCF 104.08 Decreased By ▼ -1.19 (-1.13%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -2.70 (-0.85%)
PAEL 35.80 Increased By ▲ 0.36 (1.02%)
PIBTL 13.47 Decreased By ▼ -0.32 (-2.32%)
PIOC 270.51 Decreased By ▼ -4.17 (-1.52%)
PPL 221.81 Decreased By ▼ -3.54 (-1.57%)
PRL 79.08 Decreased By ▼ -1.31 (-1.63%)
SNGP 93.68 Decreased By ▼ -1.05 (-1.11%)
SSGC 23.87 Decreased By ▼ -0.54 (-2.21%)
TELE 7.39 Decreased By ▼ -0.20 (-2.64%)
TPLP 12.51 Decreased By ▼ -0.59 (-4.5%)
TRG 53.44 Decreased By ▼ -1.39 (-2.54%)
UNITY 8.34 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.03 (2.46%)

پاکستان اور انڈونیشیا نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے کیلئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ڈی ایٹ سمٹ کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے پرابوو کو صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں سیاسی، تجارتی اور اقتصادی امور پر مشتمل دوطرفہ تعلقات کے ساتھ کثیر الجہتی سطح پر تعاون بھی شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈونیشیا پاکستان کا قابل بھروسہ تجارتی شراکت دار ہے،خوردنی تیل کی ضروریات کا زیادہ تر حصہ اسی سے درآمد کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آسیان میں سیکٹرل پارٹنر کا درجہ حاصل کرنے اور آسیان ریجنل فورم کی رکنیت کے حصول میں انڈونیشیا کی حمایت کو سراہتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انڈونیشیا کے تعاون سے پاکستان آسیان کا مکمل ڈائیلاگ پارٹنر بننے کا خواہاں ہے۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جامع نقطہ نظر اپنانے پر زور دیا، جس میں 1967 سے قبل کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت کے طور پر ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم مصر کے 3 روزہ دورے پر قاہرہ پہنچے تھے جہاں وہ ڈی ایٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مصر کے پبلک بزنس سیکٹر کے وزیر محمد شمی، مصر کے سینئر مصری اور قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے ائرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ایس ایم ایز میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیں گے تاکہ ایک مضبوط اور جامع معیشت کی تعمیر کی جا سکے، روزگار کے مواقع پیدا ہوں، جدت کو فروغ ملے اور مقامی کاروباری سرگرمیوں کو بڑھاوا دیا جائے۔“

وہ ڈی ایٹ کے نظریات کے ساتھ پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کریں گے۔ باہمی فائدے اور خوشحالی کے لئے شراکت داری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مالی ترقی کے لئے پاکستان کی ترغیبات کو اجاگر کریں گے۔

Comments

Comments are closed.