BR100 Decreased By (-1.2%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-0.95%)
BAFL 59.71 Decreased By ▼ -0.93 (-1.53%)
BIPL 24.31 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.39 (-1.23%)
CNERGY 11.59 Decreased By ▼ -0.18 (-1.53%)
DFML 15.73 Decreased By ▼ -0.09 (-0.57%)
DGKC 206.37 Decreased By ▼ -3.71 (-1.77%)
FABL 95.99 Decreased By ▼ -0.66 (-0.68%)
FCCL 61.54 Decreased By ▼ -0.55 (-0.89%)
FFL 15.02 Increased By ▲ 0.29 (1.97%)
GGL 19.69 Increased By ▲ 0.27 (1.39%)
HBL 310.65 Decreased By ▼ -2.59 (-0.83%)
HUBC 205.33 Decreased By ▼ -3.65 (-1.75%)
HUMNL 8.59 Decreased By ▼ -0.21 (-2.39%)
KEL 6.26 Increased By ▲ 0.10 (1.62%)
LOTCHEM 24.68 Decreased By ▼ -0.37 (-1.48%)
MLCF 104.08 Decreased By ▼ -1.19 (-1.13%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -2.70 (-0.85%)
PAEL 35.80 Increased By ▲ 0.36 (1.02%)
PIBTL 13.47 Decreased By ▼ -0.32 (-2.32%)
PIOC 270.51 Decreased By ▼ -4.17 (-1.52%)
PPL 221.81 Decreased By ▼ -3.54 (-1.57%)
PRL 79.08 Decreased By ▼ -1.31 (-1.63%)
SNGP 93.68 Decreased By ▼ -1.05 (-1.11%)
SSGC 23.87 Decreased By ▼ -0.54 (-2.21%)
TELE 7.39 Decreased By ▼ -0.20 (-2.64%)
TPLP 12.51 Decreased By ▼ -0.59 (-4.5%)
TRG 53.44 Decreased By ▼ -1.39 (-2.54%)
UNITY 8.34 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.03 (2.46%)
پاکستان

پاکستان نے قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدہ موخر کردیا، وزیر پٹرولیم

  • پاکستان میں سالانہ بجلی کے استعمال میں پچھلے تین سہ ماہیوں میں 8 سے 10 فیصد کی کمی آئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدہ ایک سال کیلئے موخر کردیا ہے، قطر سے ایل این جی کارگو 2025 کے بجائے 2026 میں حاصل کیے جائیں گے۔

پاکستان میں سالانہ بجلی کے استعمال میں پچھلے تین سہ ماہیوں میں 8 سے 10 فیصد کی کمی آئی ہے جو کہ زیادہ تر مقامی کھپت پر بڑھتے ہوئے ٹیرف کی وجہ سے ہے۔ وفاقی وزیر توانائی نے نومبر میں رائٹرز کو بتایا تھا کہ پاکستان کی بجلی کا ایک تہائی حصہ قدرتی گیس سے حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قطر سے پانچ ایل این جی کارگوز کو ایک سال کے لیے ملتوی کردیا ہے جبکہ دیگر مارکیٹوں کے ساتھ مزید پانچ کارگوز ملتوی کرنے پر بات چیت کررہے ہیں، تاہم وفاقی وزیر نے ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے۔

حکومت نے نومبر میں موسم سرما کے دوران بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا تھا تاکہ کھپت کو بڑھایا جاسکے اور ہیٹنگ کیلئے قدرتی گیس کے استعمال میں کمی لائی جاسکے۔

پاکستان میں کئی پاور یوٹیلٹیز کو سردیوں میں اپنی سرگرمیاں محدود یا مکمل طور پر بند کرنا پڑتی ہیں کیونکہ بجلی کی طلب گرمیوں کے عروجی سطح سے 60 فیصد تک گرجاتی ہے ۔

جون میں رائٹرز سے بات کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ پاکستان کم از کم نومبر میں سردیوں کے آغاز تک اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی کارگو خریدنے کا امکان نہیں رکھتا، کیونکہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں سپلائی اور قیمتیں زیادہ ہیں۔

Comments

Comments are closed.