BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

موسم جیسے جیسے بدلتے ہیں، دنیا بھرکے بہت سے شہروں کوایک چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ماحول اورصحت عامہ دونوں کو متاثرکرتا ہے– یہ چیلنج اسموگ ہے۔ اسموگ آلودگی کا ایک مضرصحت مرکب جس میں مختلف چھوٹے ذرات ، کاربن مونوآکسائڈ اور زمینی سطح پراوزون شامل ہیں، نظام تنفس کوتباہ کرسکتے ہیں جس سے دمہ اور برونکائٹس کی بیماریوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

تاہم اسموگ کی وجہ سے ایک اورمسئلہ جسے اکثرنظراندازکیا جاتا ہے وہ انفیکشن بڑھنے کا خطرہ ہے۔ ایسے حالات میں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کو نظراندازنہیں کیا جا سکتا۔ اس حوالے سے ویکسینیشن (یعنی حفاظتی ٹیکے) ایک اہم ڈھال کے طورپرکام کرتی ہے جس سے جسم کی بیماری سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے خاص طورپرایسے امراض جواسموگ (مضرصحت آلودہ دھند) والے ماحول میں زیادہ عام ہوجاتے ہیں۔

اسموگ دھویں سے بھرپور دھند کی دبیز تہہ ہوتی ہے جو عام طور پر صنعتوں اورگاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں اوردیگر اقسام کی آلودگی کے شامل ہونے کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے، یہ درجہ حرارت میں تبدیلی یا منجمد ہوا جیسے موسمیاتی حالات کی وجہ سے پیچیدہ ہوتی ہے۔ اس صورتحال میں ہوا کا معیاراچانک خراب ہوسکتا ہے، خاص طورپرشہری علاقوں میں جہاں گاڑیوں کی آمدورفت یاصنعتی سرگرمیاں زیادہ ہوتی ہیں۔ اسموگ کے اجزاء میں شامل باریک ذرات (پی ایم 2.5) خاص طورپرخطرناک ہیں کیونکہ یہ اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ پھیپھڑوں میں اندر تک داخل ہوکرخون کے ترسیلی نظام میں پہنچ سکتے ہیں جس سے یہ انسانی جسم کے مختلف اعضاء اورنظام کو بڑے پیمانے پرنقصان پہنچاتے ہیں۔

اگرچہ اسموگ اکثر سانس کے مسائل جیسے کھانسی، سانس پھولنا یعنی گھرگھراہٹ کی آواز پیدا ہوانا، سانس لینے میں دشواری اورپھیپھڑوں کی دائمی بیماریوں کی شدت سے جڑا ہوتا ہے، لیکن اس کے اثرات پھیپھڑوں سے آگے تک پھیل جاتے ہیں۔ طویل عرصے تک اسموگ میں رہنے سے دل کی بیماریوں، فالج اور یہاں تک کہ کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مزید برآں، اسموگ مدافعتی نظام کو کمزور ترکردیتا ہے جس سے افراد کوبیماری خطرہ بڑھ جاتاہے ۔

انسانی مدافعتی نظام بیماری پیدا کرنے والے جراثیم (پیتھوجینز) وائرس اور بیکٹیریا سے لڑنے کے لئے بنایاکیا گیا ہے۔ تاہم اسموگ میں پائے جانے والے مضرصحت آلودگیوں کی آمیزش جسم کی خود کارحفاظتی صلاحیت کو متاثرکرسکتی ہے ۔ اسموگ میں شامل مضر باریک ذرات (پی ایم 2.5) سانس کی نالی میں داخل ہوسکتے ہیں اورسانس کی نالیوں میں سوزش کا سبب بن سکتے ہیں، جس سے مدافعتی نظام کے معمول کے افعال متاثر ہوتے ہیں ۔

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اسموگ کی وجہ سے پھیپھڑوں کے نقصان دہ مادوں کو صاف کرنے کی صلاحیت کمزور ہوجاتی ہے۔ اس سے وائرس ، بیکٹیریا اور پھپھوندی کے لئے نظام تنفس میں نشوونماپانا آسان ہوجاتا ہے ، جس سے سانس کے امراض کے زیادہ واقعات ہوتے ہیں۔ نمونیا، برونکائٹس اورانفلوئنزا جیسی صورتحال فضائی آلودگی کی بلند ترین شرح والے علاقوں میں زیادہ عام ہیں ۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے امراض جیسے دمہ اور دائمی رکاوٹ، پھیپھڑوں کی بیماری (سی او پی ڈی) میں پہلے سے مبتلا افراد کو اسموگ کے دوران خاص طورپرانفیکشن کا خطرہ لاحق رہتاہے۔

مزید برآں اسموگ جسم میں شدید سوزش کا سبب بن سکتی ہے جو مدافعتی ردعمل کے کنٹرول سے بھی باہر ہوسکتی ہے۔ جب جسم آلودگی کے اثرات سے مسلسل لڑرہا ہوتا ہے تو مدافعتی نظام تھکا ہوا اور دیگر بیماریوں سے بچانے میں کم موثر ہوجاتا ہے۔ یہ خاص طور پر بچوں، بوڑھوں اورکمزورمدافعتی نظام والے افراد کے لئے خطرناک ہے.

ٹیکہ جات یعنی مختلف بیماریوں سے بچنے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانے کاعمل اس طرح کے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے سب سے موثرترین طریقہ ہے ۔ حفاظتی ٹیکے مدافعتی نظام کواینٹی باڈیز پیدا کرنے کی ترغیب دے کرکام کرتے ہیں اوریہ کسی بیماری کا سبب بھی نہیں بنتے۔ اگر جسم اصل جرثومے (پیتھوجین) کا سامنا کرتا ہے تو یہ اینٹی باڈیز اسے پہچانتی ہیں اور بے اثرکرکے بیماری کو روکتی ہیں۔ حفاظتی ٹیکے آبادی میں وسیع پیمانے پر قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں جن سے مختلف افراد اور برادریوں کی حفاظت ہوتی ہے جہاں آبادی کے ایک بڑے حصے کو ٹیکے لگائے جاتے ہیں وہاں بیماری کے پھیلاؤ کوکم کیا جاتا ہے۔

اسموگ کے دوران جسم کے مدافعتی نظام پردباؤمیں اضافہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ ویکسی نیشن ایک طاقتور جوابی ردعمل پیدا کرتی ہے جس سے افراد کے متعدی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات کوکم کیا جاسکتا ہے اوراس سے صحت عامہ کے نظام پرمجموعی بوجھ کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

سانس کے امراض بشمول انفلوئنزا (فلو)، نمونیا، اور کووڈ-19، خاص طور پر خراب ہوا کے دوران خاص طور پر تشویش کا باعث ہوتے ہیں۔ اسموگ وائرس کی منتقلی کے امکانات کو بڑھا کر اوربیماری سے صحت یاب ہونے کی صلاحیت کوکم کرکے اس طرح کے امراض کوبڑھا سکتی ہے۔

فلو (نزلہ زکام) کا پھیلاؤ اکثر شدید آلودگی کے دوران ہی آتا ہے اوراسموگ کی زد میں آنے سے اس مرض میں مبتلا افراد کو شدید انفلوئنزا انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے۔ فلوسے بچاؤ کے ٹیکے بیماری، اسپتال میں داخلے اورموت کے خطرے کوکم کرنے کے لئے موثرپائے گئے ہیں ۔ فلو ویکسین خاص طور پربچوں، بزرگوں اورپہلے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کے لئے اہم ہیں۔

نمونیا اسٹریپٹوکوکس نامی جرثومے سے ہوتا ہے، یہ بھی سانس کی ایک عام بیماری ہے جو اسموگ کی صورتحال میں زیادہ عام ہوسکتی ہے۔ نیوموکوکل ویکسین اس مہلک انفیکشن سے بچانے میں مدد کرتی ہے، یہ ویکسین خاص طور پر ان امراض سے سب سے زیادہ متاثرہونے والے گروپوں جیسے چھوٹے بچوں، بزرگوں اور کمزورمدافعتی نظام والے افراد کے لئے زیادہ اہم ہیں۔

کویڈ 19 وبا کے دوران حفاظتی اقدامات نے متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں ویکسینیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ کویڈ 19 ہجوم والے، خراب ہوا دار علاقوں میں زیادہ آسانی سے پھیلتا ہے، جواسموگ کی موجودگی سے بڑھ سکتا ہے۔ یہ ویکسین بیماری کی شدت، اسپتال میں داخلے اور کویڈ 19 سے ہونے والی اموات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

بچوں کو خاص طور پراسموگ کے دنوں میں ان کے مدافعتی نظام کی ترقی اور سانس کی زیادہ شرح کی وجہ سے خطرہ ہوتا ہے۔ اسموگ والے ماحول انہیں بچپن کی عام بیماریوں جیسے سانس کے انفیکشن، فلو اوریہاں تک کہ عام نزلہ زکام کے لئے زیادہ حساس بنا سکتے ہیں۔ بچوں کوان بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکے ضروری، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں فضائی آلودگی زیادہ ہے۔

بچوں کے لیے خسرہ، کن پیڑے (ممپس)، روبیلا اور کالی کھانسی جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے انتہائی اہم ہیں کیونکہ ان سے ان متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے جو ممکنہ طور پر اسموگ کی موجودگی میں زیادہ شدید ہوسکتی ہیں۔

5 سال سے کم عمر بچے خاص طور پر فلو سے ہونے والی پیچیدگیوں میں مبتلا ہوتے ہیں اورحفاظتی ویکسین اس انفیکشن کے خلاف اہم تحفظ فراہم کرتی ہے۔ فلو ویکسین اسموگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے سانس کےامراض سے جڑی دوسری پیچیدگیوں کو روکنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

بزرگوں خاص طور پر65 سال سے زائد عمرکے افراد کے لئے سانس کے انفیکشن سے پیچیدگیوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور ان کے لیے بھی حفاظتی ٹیکے ایک ضروری حفاظتی اقدام ہے۔ ایسے افراد کوسالانہ فلو ویکسین کے ساتھ ساتھ نیوموکوکل ویکسین بھی ملنی چاہئے جونمونیا کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔

زیادہ فضائی آلودگی کے دوران ویکسینیشن کے بارے میں خدشات میں سے ایک ویکسین کی تاثیر پر اسموگ کے ممکنہ اثرات ہیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ فضائی آلودگی ویکسین کے مدافعتی ردعمل میں مداخلت کر سکتی ہے ، کیونکہ مدافعتی نظام پہلے ہی ماحول میں آلودگی سے دباؤ میں ہے۔ تاہم، ویکسینیشن کے فوائد خطرات سے کہیں زیادہ ہیں، اور ویکسین کے ذریعہ فراہم کردہ تحفظ اب بھی آلودہ ماحول میں بھی انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے.

حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ دیگراقدامات کی بھی ضرورت ہوسکتی ہے جیسے ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ، صحت مند طرز زندگی کے طریقوں کو اپنانا اورانفرادی طورمدافعتی صحت کو فروغ دینا ان میں شامل ہیں ۔ اس کے باوجود انفیکشن کے خلاف لڑائی میں ٹیکہ جات ایک سنگ بنیاد ہے خاص طور پران علاقوں میں جہاں اسموگ کی بلند ترین شرح کا سامنا ہے۔

اسموگ اوربیماریوں کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے کثیرالجہتی سطح پرحکومتوں، صحت عامہ کی دیکھ بھال کی تنظیموں اوراس سے وابستہ افراد کو مل کرمضرآلودگیوں کے خطرے کو کم سے کم کرنے اورحفاظتی ٹیکوں کے ذریعے جسمانی قوت مدافعت کوبہتر بنانے کی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔

اسموگ کوکم کرنے کے طویل مدتی حل صنعتی ذرائع اورگاڑیوں سے دھوئیں کا اخراج کم کرنے، ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اورصاف توانائی کے لئے اقدامات کرنے پرتوجہ مرکوزکرنا ہے۔ حکومتوں اور ماحولیاتی اداروں کو آلودگی سے جڑے عوامی صحت کا بوجھ کم کرنے کے لئے ہوا کے معیار میں بہتری کے اقدامات کو ترجیح دینی چاہئے۔

اسموگ کے خطرات اورحفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کے بارے میں عوامی آگاہی ضروری ہے۔ اس کے ذریعے عوام تک رسائی کی کوششیں ،حفاظتی ٹیکے لگانے کے شیڈول، ویکسین کی دستیابی اورخراب ہوا کے معیار کے دوران خود کو اوراپنے اہل خانہ کو انفیکشن سے بچانے کے فوائد کے بارے میں شعوربیدارکیا جاسکتا ہے۔

حکومتوں اور صحت عامہ کی دیکھ بھال کی تنظیموں کو یہ بات یقینی بنانی چاہئے کہ ویکسین قابل رسائی اور سستی ہو، خاص طور پران علاقوں میں جہاں کی آبادی اسموگ سے پیدا ہونے والے خطرات کی زد میں ہیں۔ ان علاقوں میں موبائل ویکسینیشن کلینکس، صحت عامہ کی سرگرمیاں اور ویکسینیشن مہمات سے کوریج بڑھانے اورسب لوگون کو صحت کی سہولتوں کی یکساں فراہمی میں مدد مل سکتی ہے۔

حفاظتی ٹیکوں کے علاوہ لوگ خود بھی اسموگ کے خطرے کوکم کرنے کے لئے اقدامات کرسکتے ہیں. ان میں زیادہ آلودگی والے دنوں میں گھرکے اندر رہنا ، این 95 ماسک پہننا اورایئر پیوریفائر کا استعمال کرکے اندرون خانہ ہوا کے معیار کو بہتربنانا شامل ہے۔ ایک صحت مند طرز زندگی کے لئے مناسب غذائیت اور ورزش بھی مدافعتی افعال کوبہتربنانے کے لیے ضروری ہیں۔

اسموگ صرف ایک ماحولیاتی مسئلہ نہیں ہے- یہ صحت عامہ کا ایک اہم چیلنج ہے جو انفیکشن، خاص طور پر سانس کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ زیادہ آلودگی کے دوران، مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے، جس سے لوگوں کو فلو، نمونیا اور کووڈ 19 جیسی بیماریوں کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

ویکسینیشن ایک مضبوط ڈھال کے طور پرکام کرتی ہے، جو مختلف امراض کو روکنے اورصحت کی دیکھ بھال کے نظام پربوجھ کوکم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ فضائی آلودگی کو کم کرنے اورصحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی کوششوں کے ساتھ ویکسینیشن کو جوڑ کر، ہم افراد اور برادریوں کو اسموگ اور متعدی بیماریوں کے دوہرے خطرے سے بہترطور پربچاسکتے ہیں۔

اسموگ سے متعلق انفیکشن کے خلاف جنگ میں حفاظتی ٹیکے ایک ناگزیرہتھیار ہے جواس بات کو یقینی بناتا ہے کہ لوگ سب سے مشکل ماحولیاتی حالات میں بھی محفوظ رہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.