BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

براہ راست ٹیکس وصولی میں ڈبلیو ایچ ٹی کا حصہ 60 فیصد رہا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ 2023-24 کے دوران مجموعی براہ راست ٹیکس وصولی میں ود ہولڈنگ ٹیکس...
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران براہ راست ٹیکس کی مجموعی وصولی میں ودہولڈنگ ٹیکس کا حصہ 60 فیصد رہا۔

ایف بی آر کی 2023-24 کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انکم ٹیکس کلیکشن کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ایف بی آر کی کل وصولی کا 29 فیصد ہے اور جمع شدہ انکم ٹیکس کا 60 فیصد ہے۔

دوسری جانب آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کے مطابق اس عرصے کے دوران ود ہولڈنگ ٹیکس مجموعی براہ راست ٹیکسوں کا 57 فیصد تھا۔

اے جی پی نے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں ایک بڑے تضاد کی نشاندہی کی ہے جہاں ود ہولڈنگ ٹیکسوں کو ”بالواسطہ ٹیکسوں“ کے بجائے ”براہ راست ٹیکسوں“ کی مد میں غلط طریقے سے دکھایا گیا ہے۔

اے جی پی کی آخری آڈٹ رپورٹ (آڈٹ سال 2023-24) میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس بالواسطہ نوعیت کے ہیں، لیکن ایف بی آر کی جانب سے اسے براہ راست ٹیکس کے طور پر وصول کیا جارہا ہے۔

اے جی پی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس نظام کے تحت ٹیکس وصولی کا انحصار اس شخص پر ہوتا ہے جو اسے ود ہولڈنگ ایجنٹ سمجھ کر ادائیگی کرتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مد میں ٹیکس کی وصولی ’ان سورس کٹوتی‘ کی وجہ سے آسان ہے، لہذا ود ہولڈنگ ٹیکس مجموعی ٹیکس وصولی کا ایک بڑا حصہ ہے۔

ود ہولڈنگ ٹیکسز کی مد میں ٹیکس وصولی 1874 ارب روپے رہی جبکہ مالی سال 2022-23 میں یہ رقم 3271 ارب روپے تھی۔

تناسب کے لحاظ سے ود ہولڈنگ ٹیکس کل براہ راست ٹیکسوں کا 57 فیصد بنتا ہے۔ ود ہولڈنگ کے دس اہم اجزاء میں سے، معاہدے کی وصولیوں، برآمدات، بینک سود اور دیگر اشیاء پر ود ہولڈنگ ٹیکس کم سے کم ٹیکس یا حتمی ٹیکس نظام کے تحت آتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.