BR100 Decreased By (-1.17%)
BR30 Decreased By (-1.28%)
KSE100 Decreased By (-1.03%)
KSE30 Decreased By (-1.01%)
BAFL 55.32 Decreased By ▼ -0.88 (-1.57%)
BIPL 26.27 Decreased By ▼ -0.50 (-1.87%)
BOP 32.05 Decreased By ▼ -0.93 (-2.82%)
CNERGY 10.18 Increased By ▲ 0.08 (0.79%)
DFML 17.09 Decreased By ▼ -0.63 (-3.56%)
DGKC 193.11 Decreased By ▼ -3.56 (-1.81%)
FABL 97.30 Decreased By ▼ -1.68 (-1.7%)
FCCL 51.20 Decreased By ▼ -0.05 (-0.1%)
FFL 15.83 Decreased By ▼ -0.35 (-2.16%)
GGL 24.71 Decreased By ▼ -0.28 (-1.12%)
HBL 292.82 Decreased By ▼ -2.67 (-0.9%)
HUBC 212.90 Decreased By ▼ -1.28 (-0.6%)
HUMNL 10.33 Decreased By ▼ -0.03 (-0.29%)
KEL 7.10 Increased By ▲ 0.04 (0.57%)
LOTCHEM 26.48 Decreased By ▼ -2.64 (-9.07%)
MLCF 87.43 Decreased By ▼ -1.39 (-1.56%)
OGDC 311.45 Decreased By ▼ -0.50 (-0.16%)
PAEL 40.50 Decreased By ▼ -0.49 (-1.2%)
PIBTL 15.78 Decreased By ▼ -0.18 (-1.13%)
PIOC 281.00 Decreased By ▼ -1.84 (-0.65%)
PPL 210.69 Decreased By ▼ -1.97 (-0.93%)
PRL 52.05 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
SNGP 97.10 Decreased By ▼ -2.26 (-2.27%)
SSGC 24.56 Decreased By ▼ -0.54 (-2.15%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.04 (-0.48%)
TPLP 13.05 Decreased By ▼ -0.17 (-1.29%)
TRG 56.70 Decreased By ▼ -0.19 (-0.33%)
UNITY 9.75 Decreased By ▼ -0.19 (-1.91%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

پاک سعودی وزرائے سرمایہ کاری کا اعلیٰ سطح اجلاس ریاض میں ہوا جس میں بھاری سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلوں کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں سعودی وفد کے دورہ پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کی سعودی عرب آمد کی روشنی میں باہمی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ریاض کا دورہ کیا جہاں سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح اور ان کے اعلیٰ سطح وفد نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اب تک طے شدہ تفصیلات پر عمل درآمد کے لئے تیزی سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفاقی وزراء کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی خوشگوار، مثبت اور تعمیری رہا ہے جس کے تناظر میں مستقبل کی پیش رفت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کو 25 اور 26 نومبر کو سعودی عرب میں ہونے والی ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی جس سے اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی معیشت اور تجارت کی ترقی میں فعال کردار ادا کرے گا اور جن شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں سرمایہ کاری کی رقم میں مزید اضافہ کرے گا۔

علیم خان نے سعودی حکام کو بتایا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے اہم شعبوں کی ترجیحی فہرست پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا اور سعودی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ہر قسم کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے غیر ضروری رسمی کارروائیوں سے گریز کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سرمایہ کاری کے معاملات کو نئے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھا کر پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے اور ان کے فوری بعد پاکستان کے وزیر اعظم کا دورہ اور وفاقی وزراء کی موجودگی ہمارے مضبوط عزم کا اظہار ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.