BR100 Increased By (1.77%)
BR30 Increased By (1.96%)
KSE100 Increased By (1.59%)
KSE30 Increased By (1.65%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

آئی پی پیز کے ساتھ یکطرفہ معاہدے،غیر ملکی حکومتوں نے تحفظات کا اظہار کردیا

جرمن حکومت کا سابق وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے اہل خانہ کی ملکیت والی پاور کمپنی روس پاور پراجیکٹ لمیٹڈ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار
شائع October 30, 2024 اپ ڈیٹ October 30, 2024 09:17am

باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ حکومت کو مبینہ طور پر توانائی ٹاسک فورس کے ذریعے کچھ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ ’یکطرفہ‘ معاہدوں پر مختلف غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے پریشان کن پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمن حکومت نے سابق وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے اہل خانہ کی ملکیت والی پاور کمپنی روس پاور پراجیکٹ لمیٹڈ (آر پی پی ایل) کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

روس پاور کے ساتھ مذاکراتی تصفیے کے معاہدے (این ایس اے) کے تحت بیان کردہ اصولوں کے علاوہ مندرجہ ذیل اصولوں پر اتفاق کیا گیا تھا: (1) بوٹ کی بنیاد پر کمپنی کمپلیکس کو حکومت پاکستان یا اس کے نامزد ادارے کو ایک امریکی ڈالر پر منتقل کرے گی جسے موجودہ ایکسچینج ریٹ پر مساوی پاکستانی روپے میں ادا کیا جائے گا۔ (ii) کمپنی کو او ایف ایم ای کی مدت کے بدلے 5.5 ارب روپے ادا کیے جائیں گے۔ اور (iii) کمپنی کو کمپلیکس کے تحفظ کے لئے حکومت پاکستان یا اس کے نامزد ادارے کو منتقلی تک 2.8 بلین روپے ادا کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جرمن وفاقی دفتر خارجہ میں پاکستان کے لیے ڈویژن کے سربراہ جارج کلسمین نے جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ ایک مراسلے میں کہا ہے کہ جرمن حکومت کو آر پی پی ایل اور شیئر ہولڈر یعنی سیمنز کے ساتھ مذاکرات کے طریقہ کار پر تشویش ہے۔

میسرز سیمنز تصفیے کے معاہدے کو اس کی موجودہ شکل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ناقابل قبول سمجھتے ہیں لیکن کسی حل تک پہنچنے کے لئے نیک نیتی سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں۔

برلن کو تشویش ہے کہ یہ معاملہ مستقبل کے دوطرفہ تعلقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ جرمنی اس معاملے سے جرمن کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو لاحق خطرات سے آگاہ ہے ، جو پاکستان اور جرمنی کے وسیع تجارتی تعلقات کومتاثر کر سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جرمنی نے آر پی پی ایل کے سلسلے میں مذاکرات کے بارے میں سابقہ خدشات کا اعادہ کیا اور فیصلہ سازوں سے مداخلت کا مطالبہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ برلن میں پاکستان کے چارج ڈی افیئرز نے دوستانہ حل تک پہنچنے کے لئے جرمنی کے ساتھ مزید رابطے کی تجویز دی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.