BR100 Decreased By (-1.17%)
BR30 Decreased By (-1.28%)
KSE100 Decreased By (-1.03%)
KSE30 Decreased By (-1.01%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.27 Decreased By ▼ -0.50 (-1.87%)
BOP 31.98 Decreased By ▼ -1.00 (-3.03%)
CNERGY 10.17 Increased By ▲ 0.07 (0.69%)
DFML 17.09 Decreased By ▼ -0.63 (-3.56%)
DGKC 193.49 Decreased By ▼ -3.18 (-1.62%)
FABL 97.50 Decreased By ▼ -1.48 (-1.5%)
FCCL 51.24 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
FFL 15.83 Decreased By ▼ -0.35 (-2.16%)
GGL 24.71 Decreased By ▼ -0.28 (-1.12%)
HBL 292.82 Decreased By ▼ -2.67 (-0.9%)
HUBC 212.88 Decreased By ▼ -1.30 (-0.61%)
HUMNL 10.33 Decreased By ▼ -0.03 (-0.29%)
KEL 7.10 Increased By ▲ 0.04 (0.57%)
LOTCHEM 26.48 Decreased By ▼ -2.64 (-9.07%)
MLCF 87.33 Decreased By ▼ -1.49 (-1.68%)
OGDC 311.50 Decreased By ▼ -0.45 (-0.14%)
PAEL 40.30 Decreased By ▼ -0.69 (-1.68%)
PIBTL 15.72 Decreased By ▼ -0.24 (-1.5%)
PIOC 281.00 Decreased By ▼ -1.84 (-0.65%)
PPL 210.74 Decreased By ▼ -1.92 (-0.9%)
PRL 52.05 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
SNGP 97.05 Decreased By ▼ -2.31 (-2.32%)
SSGC 24.58 Decreased By ▼ -0.52 (-2.07%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.04 (-0.48%)
TPLP 13.02 Decreased By ▼ -0.20 (-1.51%)
TRG 56.60 Decreased By ▼ -0.29 (-0.51%)
UNITY 9.82 Decreased By ▼ -0.12 (-1.21%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی...
شائع اپ ڈیٹ

۔

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر روپیہ 5 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق پیر کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 277.69 روپے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر منگل کو ڈالر ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا کیونکہ توقعات تھیں کہ فیڈرل ریزرو شرح سود میں کمی کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کرے گا جب کہ آئندہ امریکی انتخابات میں سخت مقابلے نے سرمایہ کاروں کو غیر یقینی صورتحال میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

پیر کو فیڈرل ریزرو کے چار پالیسی سازوں نے مزید شرح سود میں کمی کی حمایت کی، لیکن اس بات پر اختلاف نظر آیا کہ یہ کمی کس قدر جلدی اور کتنی زیادہ ہونی چاہیئے۔

ان مختلف آراء سے اس بات کا عندیہ ملا کہ 6 سے7 نومبر کو فیڈرل ریزرو کے آئندہ پالیسی اجلاس میں کیا توقع کی جا سکتی ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول سے پتہ چلتا ہے کہ اگلے ماہ مارکیٹوں میں قیمتوں میں 25 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) کی کمی کے 89 فیصد امکانات ہیں ، جبکہ ایک ماہ قبل 50 فیصد امکان تھا ، جب سرمایہ کاروں نے 50 بی پی ایس کی بڑی کٹوتی کا امکان دیکھا ہے۔

منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی کیونکہ امریکی سفارت کار نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی پر زور دینے کی کوششوں کی تجدید کی اور دنیا کے سب سے بڑے تیل درآمد کنندہ چین میں طلب میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ پر دباؤ برقرار رہا۔

دسمبر کی ترسیل کے لئے برینٹ کروڈ فیوچر 19 سینٹ یا 0.3 فیصد کی کمی کے ساتھ 74.1 ڈالر فی بیرل پر رہا۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نومبر کے سودے 18 سینٹ کی کمی کے ساتھ 70.43 ڈالر فی بیرل رہے۔

Comments

Comments are closed.