BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.09 (0.37%)
BOP 31.47 Increased By ▲ 0.24 (0.77%)
CNERGY 11.70 Increased By ▲ 0.11 (0.95%)
DFML 15.75 Increased By ▲ 0.02 (0.13%)
DGKC 203.65 Decreased By ▼ -2.72 (-1.32%)
FABL 96.30 Increased By ▲ 0.31 (0.32%)
FCCL 61.60 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.75 Increased By ▲ 0.06 (0.3%)
HBL 309.55 Decreased By ▼ -1.10 (-0.35%)
HUBC 204.50 Decreased By ▼ -0.83 (-0.4%)
HUMNL 8.77 Increased By ▲ 0.18 (2.1%)
KEL 6.33 Increased By ▲ 0.07 (1.12%)
LOTCHEM 24.79 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.50 Increased By ▲ 2.11 (0.67%)
PAEL 35.51 Decreased By ▼ -0.29 (-0.81%)
PIBTL 13.65 Increased By ▲ 0.18 (1.34%)
PIOC 271.69 Increased By ▲ 1.18 (0.44%)
PPL 226.60 Increased By ▲ 4.79 (2.16%)
PRL 80.30 Increased By ▲ 1.22 (1.54%)
SNGP 93.98 Increased By ▲ 0.30 (0.32%)
SSGC 23.90 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
TELE 7.65 Increased By ▲ 0.26 (3.52%)
TPLP 13.04 Increased By ▲ 0.53 (4.24%)
TRG 53.38 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.37 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
WTL 1.41 Increased By ▲ 0.16 (12.8%)

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے منگل کے روز ٹھوس شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی ایم قومی سالمیت کو نقصان پہنچانے جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہے جن میں پاکستانی پرچم جلانا، بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں پر حملے شامل ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا منظور پشتین کی زیر قیادت اس جماعت کے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور افغان طالبان کے ساتھ تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کو پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کے لئے خطرے کے طور پر دیکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں حکومت نے تنظیم پر باضابطہ پابندی عائد کرنے کا اقدام اٹھایا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منصور پشتین کو 11 اکتوبر کو ہونے والے پشتون قومی جرگے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

یہ دعوت نامہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک ملاقات کے دوران جاری کیا گیا تھا جہاں پشتین نے پشتونوں کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

پی ٹی ایم کا پس منظر

پشتون تحفظ موومنٹ مئی 2014 میں قائم کی گئی تھی جسے ابتدائی طور پر محسود تحفظ موومنٹ کا نام دیا گیا تھا۔ تاہم جنوری 2018 میں اس کا نام تبدیل کر کے پشتون تحفظ موومنٹ رکھ دیا گیا۔

پی ٹی ایم ایک انسانی حقوق پر مبنی اتحاد ہے جو نہ صرف سابقہ قبائلی علاقوں کو ختم کرنے اور ان علاقوں میں نقل و حرکت کی آزادی میں اضافے کی اہمیت پر زور دیتی ہے بلکہ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی حراستوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔

پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی علی وزیر سمیت متعدد رہنما سنگین الزامات پر جیل میں ہیں جبکہ ایک اور رکن اور مرکزی رہنما محسن داوڑ نے 2021 میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.