BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.09 (0.37%)
BOP 31.47 Increased By ▲ 0.24 (0.77%)
CNERGY 11.70 Increased By ▲ 0.11 (0.95%)
DFML 15.75 Increased By ▲ 0.02 (0.13%)
DGKC 203.65 Decreased By ▼ -2.72 (-1.32%)
FABL 96.30 Increased By ▲ 0.31 (0.32%)
FCCL 61.60 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.75 Increased By ▲ 0.06 (0.3%)
HBL 309.55 Decreased By ▼ -1.10 (-0.35%)
HUBC 204.50 Decreased By ▼ -0.83 (-0.4%)
HUMNL 8.77 Increased By ▲ 0.18 (2.1%)
KEL 6.33 Increased By ▲ 0.07 (1.12%)
LOTCHEM 24.79 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.50 Increased By ▲ 2.11 (0.67%)
PAEL 35.51 Decreased By ▼ -0.29 (-0.81%)
PIBTL 13.65 Increased By ▲ 0.18 (1.34%)
PIOC 271.69 Increased By ▲ 1.18 (0.44%)
PPL 226.60 Increased By ▲ 4.79 (2.16%)
PRL 80.30 Increased By ▲ 1.22 (1.54%)
SNGP 93.98 Increased By ▲ 0.30 (0.32%)
SSGC 23.90 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
TELE 7.65 Increased By ▲ 0.26 (3.52%)
TPLP 13.04 Increased By ▲ 0.53 (4.24%)
TRG 53.38 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.37 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
WTL 1.41 Increased By ▲ 0.16 (12.8%)
پاکستان

سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے کے قریب بم دھماکہ، پولیس اہلکار جاں بحق

  • سفارت کار مقامی چیمبر آف کامرس کی دعوت پر علاقے کا دورہ کر رہے تھے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں اتوار کے روز بم دھماکے کے نتیجے میں درجن بھر غیر ملکی سفارتکاروں کے سیکورٹی قافلے میں شامل ایک پولیس افسر جاں بحق ہوگیا۔ یہ بات مقامی پولیس حکام نے بتائی ہے۔

سوات کے ضلعی پولیس افسر زاہد اللہ خان نے بتایا کہ سفارتکار مقامی چیمبر آف کامرس کی دعوت پر علاقے کا دورہ کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا قافلے کی قیادت کرنے والے اسکواڈ کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔

زاہد اللہ خان نے بتایا کہ دھماکے سے چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام سفارتکار محفوظ ہیں اور وہ اسلام آباد واپس جا رہے ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد علی گنڈاپور نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ حملے میں تمام سفارتکار محفوظ رہے اور انہیں اسلام آباد روانگی سے قبل محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف بھی وفد کا حصہ تھے۔

 ۔
۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 ستمبر کو سفیر البرٹ پی خوریف نے کئی دیگر سفیروں کے ساتھ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام سوات ٹورازم سمٹ میں شرکت کی۔

بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر مینگورہ سے ہوٹل جاتے ہوئے ایک محافظ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے، سفارتکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

’سفارتکار بحفاظت اسلام آباد پہنچ گئے‘

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایک ایڈوانس اسکاؤٹ پولیس گاڑی کو آئی ای ڈی (دھماکہ خیز مواد) سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

بیان کے مطابق تمام سفارت کار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ چکے ہیں، ہماری ہمدردیاں شہید پولیس اہلکار اور اس واقعے میں زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو سلام پیش کرتا ہے جو دہشت گردوں کے سامنے ڈٹی ہوئی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس قسم کے واقعات پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد کے عزم سے نہیں روک سکتے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوات میں مالم جبہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل برہان خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہید افسر کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی افسران کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

وزیر داخلہ کی دھماکے کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوات میں مالم جبہ تھانے کی حدود میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل برہان خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہید افسر کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی افسران کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

Comments

Comments are closed.