کھیل
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے دی
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیگ میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیدی۔ چین میں کھیلے...
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیگ میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیدی۔
چین میں کھیلے جارہے اس ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت اب تک ناقابل شکست ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
پاکستان نے میزبان چین کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
اس سے قبل گرین شرٹس نے ملائیشیا (2-2) اور کوریا (2-2) کے خلاف لگاتار دو میچ ڈرا کیے تھے۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل پیر کو ہوں گے جس کے بعد منگل کو ٹائٹل مقابلہ ہوگا۔


Comments
Comments are closed.