BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی (پی کے آئی سی) کی قیادت سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں جوائنٹ وینچر کے اسٹریٹجک اقدامات اور مستقبل کی سمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی سعد الرحمن خان ،سیکرٹری خزانہ اور فنانس ڈویژن کے سینئر حکام موجود تھے ۔

سعد الرحمن خان نے پی کے آئی سی کے موجودہ پورٹ فولیو کا جائزہ پیش کیا، جس میں انہوں نے پی کے آئی سی کے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں اسلامی مالیاتی ڈھانچوں کے ذریعے اہم انفرااسٹرکچر منصوبوں کی فنڈنگ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدامات پاکستان کی سرمایہ کاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ سرمایہ کاری کی سرگرمیاں اسلامی اصولوں کے مطابق ہوں، جس سے وسیع تر سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پی کے آئی سی کی جانب سے پاکستان بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی مدد کے عزم پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

وزیر خزانہ نے پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کی پاکستان کی معیشت بالخصوص ملک کی طویل مدتی ترقی کے لیے اہم شعبوں میں اسٹریٹجک خدمات کو سراہا۔

وفاقی وزیر نے اسلامک فنانس کو اپنے آپریشنز میں ضم کرنے کے لئے پی کے آئی سی کے فعال نقطہ نظر کا خصوصی طور پر اعتراف کیا اور کہا کہ یہ نقطہ نظر نہ صرف پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات سے مطابقت رکھتا ہے بلکہ اخلاقی اور پائیدار ترقی کے وسیع تر اہداف سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

آخر میں، دونوں فریقوں نے اس طرح کے مشترکہ منصوبوں کی تاثیر کو بڑھانے کے لئے مسلسل تعاون اور حمایت کی ضرورت پر زور دیا.

Comments

Comments are closed.