BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو ملکی معیشت کی ترقی اور سرمایہ کاری سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استحکام کے بعد معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچالیا ہے۔

اجلاس کو موڈیز کی جانب سے ملکی ریٹنگ میں بہتری اور دوست ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کے تحت منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ موڈیز کی جانب سے ملک کی درجہ بندی کو سی اے اے 2 میں اپ گریڈ کرنا حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملکی معیشت اسی رفتار سے مثبت سمت میں آگے بڑھتی رہے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دوست ممالک کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ دوست ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے تمام وزراء اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مجوزہ منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات، قیمتی پتھروں اور توانائی سمیت ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے نہ صرف برآمدات کا حجم بڑھے گا بلکہ اس سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام منصوبوں میں شفافیت اور ان پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.