BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر پیٹرولیم ڈویژن اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک اور خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 سے فائدہ اٹھانے والوں سے بات چیت کسی صورت نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان لوگوں کی جانب سے پیشکش کو مضحکہ خیز قرار دیا جن کے پاس ثالثی کا کوئی اختیار یا اعتبار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مذاکرات کی پیشکش کی وہ ’جعلی اور چوری شدہ مینڈیٹ کے ذریعے مسلط کیے گئے‘۔

انہوں نے کہا کہ قومی مجرموں کو قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے کا اختیار نہیں اور نہ ہی مفاہمت کی گنجائش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سمیت ’مینڈیٹ چوروں‘ سے مذاکرات نہیں کرینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات کے بغیر مذاکرات کی پیشکش کا پرچار کرنے کے بجائے اس مینڈیٹ کی چوری پر قوم سے معافی مانگنا چاہیے اور مینڈیٹ حقیقی نمائندوں کو واپس کرنا چاہیے۔

گزشتہ روز وزیر پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے کہا تھا کہ سیاست میں دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ مفاہمت اور مذاکرات پر زور دیا۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ہماری پارٹی [پی ایم ایل این] کی قیادت نے ہمیشہ میثاق معیشت اور جمہوریت کی ضرورت پر زور دیا۔“

انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ان کی پارٹی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں بشمول خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور شہبازشریف کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا تھا۔

انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے دوہرے معیار پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وہ [پی ٹی آئی] امریکہ اور ڈونلڈ لو سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.