BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

پاکستان 25 مارچ 2024 کو بشام، سوات (خیبر پختونخوا) کے قریب دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے 5 چینی شہریوں کے ورثاء کو تقریباً 2.5 ملین ڈالر کے معاوضے کی ادائیگی کرے گا۔

باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف تعاون کو مزید بڑھانے اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی امید کے ساتھ اگلے ماہ بیجنگ کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بشام واقعے کے چینی متاثرین کو فوری معاوضے کی ادائیگی کی جائے۔

چینی حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے اپنے شہریوں کو لے جانے والی بس پر دہشت گردانہ حملے کی مکمل تحقیقات اورحملے کے بعد اپنے شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان نے دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی تھی اور چین سے وعدہ کیا تھا کہ حکومت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

بعد ازاں اسلام آباد کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گرد افغانستان سے آئے ہیں ۔ اس سلسلے میں کچھ گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بشام دہشت گرد حملہ (جس میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افراد کی جانیں گئیں) پاکستان اور اسٹریٹجک اتحادیوں اور شراکت داروں، خاص طور پر چین کے درمیان اختلافات کرانے کی ایک کوشش تھی۔

چینی شہریوں کو لے جانے والی بس کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی پر حکومت نے چند سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے۔

رواں ماہ آئی ایس پی آر ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بشام میں حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی اور بمبار افغان شہری تھا۔ تاہم طالبان کی وزارت دفاع نے پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ چینی انجینئرز پر حملے میں افغان باشندے ملوث تھے۔

جنوری 2022 میں، پاکستان نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دہشت گردانہ حملے میں 36 چینی شہریوں (مرنے اور زخمی) کو 11.6 ملین ڈالر ادا کیے تھے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.