پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایوان صدراسلام آباد میں تقریب حلف برداری ہوئی ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے علی پرویز ملک سے حلف لیا۔
علی پرویز ملک سابق وزیر تجارت مرحوم پرویز ملک کے صاحبزادے ہیں۔
یاد رہے کہ 13 مئی کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پری بجٹ 2024-25 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اقتصادی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
وزیر خزانہ نے تاجروں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ حکومتی اقتصادی ٹیم علی پرویز کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی۔


Comments
Comments are closed.